کرونا کی پانچویں لہر، این سی او سی اجلاس میں بڑے فیصلے

کرونا پھر پھیلنے لگا، ایک روز میں چار ہزار سے زائد مریض

کرونا کی پانچویں لہر، این سی او سی اجلاس میں بڑے فیصلے

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 3 دسمبر 2021 کو سندھ میں 261 کوویڈ کیسز تھے کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے دسمبر میں اومی کرون ٹیسٹ کرنے کیلئے 351 ٹیسٹ کیے گئے، 351 ٹیسٹ میں 175 اومی کرون کے کیسز ظاہر ہوئے، لوگوں کو مزید احتیاط کرنے ہونگی وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں7ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویکسی نیشن بھی زیادہ کرنے کی ہدایت دی

قبل ازیں وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس ہوا،این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اجلاس میں کورونا کیسز کے اعداد وشمار،ویکسی نیشن پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا، این سی اوسی نے ویکسی نیشن کے لازمی نظام کے حوالے سے سخت اقدامات پراتفاق کیا، اجلاس میں کورونا کیسز کے پھیلا و کا بھی جائزہ لیا گیا،این سی او سی کی جانب سے کہا گیا کہ شہری کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کےلیے ویکسین لازمی لگوائیں،ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد کیا جائے،کورونا ویکسین لگوانے والے افراد اومی کرون سے کم متاثر ہوتے ہیں،اجلاس میں ضلعی سطح پر ویکسی نیشن کے اہداف کا بھی جائزہ لیا گیا،صوبوں کے ساتھ مل کر ویکسی نیشن کے مقررہ اہداف کے لیے کوشش جاری رہے گی این سی اوسی نے صوبوں کو ویکسی نیشن کے مقررہ اہداف جلد حاصل کرنے کی ہدایت کر دی،

قبل ازیں نئےسال کا آغاز،دنیا بھر میں فلائٹس آپریشن میں مشکلات کا سامنا دیکھنے میں آیا ہے ،اومی کرون اور موسم کی خرابی،اتوار کے روز 4ہزار پروازیں منسوخ ہوئی ہیں، منسوخ پروازوں میں آدھے سے زائد امریکا کی پروازیں شامل ہیں دنیا بھر میں 11ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں. پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کی وجہ مسافر لوڈ کا زیادہ ہونا بھی ہے،پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اومیکرون کے پھیلاؤ کے بعد کئی ممالک نے فضائی سروس بند کر دی ہے،

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 29 کروڑ سے بڑھ گئی ایک دن میں کورونا کے5 لاکھ 47 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،برطانیہ میں ایک دن کے دوران ایک لاکھ37 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے،فرانس میں 58 ہزار،ترکی میں 33 ہزار،اٹلی میں 61 ہزار،کینیڈا میں 34 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے،دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد54 لاکھ59 ہزار سے زائد ہوگئی

دوسری جانب جرمنی کے بحری جہاز میں کورونا پھیل گیا،بحری جہاز کو پرتگال کے ساحل پر روک دیا گیا،بحری جہاز میں سوار 3 ہزار کے قریب سیاح پھنس گئے، بحری جہاز میں موجود عملے کے19 ارکان سمیت 52 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی سیاح سال نو کا جشن منانے جزیرے پر جارہے تھے،

این سی او سی کی جانب سے کرونا کے نئے اعدادوشمار جاری کئے گئے ہیں، این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں پاکستان میں مزید 708 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،گزشتہ 24 گھنٹے میں45 ہزار 643 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصد رہی،ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد28 ہزار 943 ہو گئی ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد12 لاکھ 97 ہزار 235 ہو گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اومیکرون کا پھیلاؤ جاری ہے، ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں اومیکرون کے مزید 46 نئے مریض سامنے آئے ہیں ہیں جس کے بعد اومیکرون کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 100 ہو گئی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عمل کریں اور احتیاط کریں

این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھرمیں آج سے شہریوں کوبوسٹرڈوزلگائی جائے گی ،30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹرڈوزلگوائیں ،ویکسین کی دوسری ڈوزکے 6 ماہ بعدبوسٹرڈوزلگائی جائے گی،اومی کرون کیسزکے باعث شہری ایس اوپیزپرعمل کریں،

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم، رپورٹ اسی روز ملے گی

جوبائیڈن کا سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان، دہلی میں اومیکرون نے لاک ڈاؤن لگوا دیا

سعودی عرب،کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر پابندیاں نافذ

کرونا کی تیسری لہر، دہلی کے بعد ممبئی میں بھی پابندیاں نافذ

کرونا کا ایک اور ریکارڈ،دنیا بھر میں ایک روز میں دس لاکھ مریض

Comments are closed.