فیض آباد دھرنا کیس،فواد حسن فواد نے اپنا بیان قلم بند کروا دیا

pmln

نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اختر علی شاہ کی زیرِ صدارت فیض آباد دھرنا کمیشن کا اجلاس ہوا۔ فواد حسن فواد نے 22 نومبر 2017ء کے کابینہ اجلاس پر اپنی معلومات شئیر کیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فیض آباد دھرنا کمیشن کے سربراہ اختر علی شاہ نے فواد حسن فواد سے سوال کیے۔ فواد حسن فواد کو کمیشن کی طرف سے سوالنامہ بھی جاری کیا جائے گا۔اخیال رہے کہ فواد حسن فواد فیض آباد دھرنا کے وقت وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تھے، اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو بھی سوالنامے دیے جا چکے ہیں جبکہ سابقہ آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی بھی کمیشن کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر وزارت قانون و انصاف کے نوٹیفکیشن کے بعد کمیشن اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے لیکن کمیشن کی جانب سے تاحال فیض حمید کو بلانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Comments are closed.