باغی ٹی وی نے ہمیشہ حق،سچ پر مبنی خبروں کو دکھایا،فائز پر تشدد قابل مذمت،پی ایف یو جے

0
50

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی پر فیروز والا میں ہونے والے تشدد کی مذمت کی ہے

سیکرٹری اطلاعات پی ایف یو جے ، احتشام الحق کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم کا کہنا ہے کہ باغی ٹی وی نے ہمیشہ حق اور سچ پر مبنی خبروں کو دکھایا ہے، سرکاری سکول میں تین سال سے بجلی نہ ہونے کی خبر دینے پر فائز چغتائی پر جس طرح تشدد کیا گیا وہ قابل مذمت ہے، انہوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے، اگر کاروائی نہ کی گئی تو پی ایف یو جے بھر پور احتجاج کرے گی

واضح رہے کہ باغی ٹی وی کے رپورٹرفائزچغتائی پرتشدد کرنے والے شرپسند عناصرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ تھانہ فیروز والا ضلع شیخوپورہ میں درج کیا گیا ہے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی نے علاقے کے بااثرمافیا کی حرکات سے پردہ اٹھاتے ہوئے خبر شائع کی تھی ، اس خبرکی اشاعت کے بعد چارافراد نے مجھے راستے میں روک کرمیرے اوپر تشدد کیا ،اس ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ اس مافیا کے سرکردہ چار افراد جن میں محمد تنویر ، محمد راحیل ، عمران عرف ایمو جٹ اورعتیق الرحمن ولد امین ساکن کوٹ عبدالمالک اوران کے ساتھ دو نامعلوم افراد نے سائل کوایک موٹرسائیکل پرزبردستی بٹھا کرایک دوکان پرلے گئے اورپھروہاں پرمزاحمت پرمیرے اوپر تشدد کیا اور پھرمجھ سے موبائل اورکچھ دیگرقیمتی چیزیں بھی چھین لی ، اس دوران ملزمان نے میرے اوپر تشدد کیا اوراس تشدد کی وجہ سے میرے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی

اس ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ یہ ملزمان مجھ سے زبردستی اشٹام پردستخط کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے اور زدوکوب بھی کرتے رہے اور پھراس دوران میرا موبائل اورکچھ نقدی رقم تھی وہ بھی ہتھیا لی ، اس دوران مجھے یہ بھی دھمکیاں دیتے رہے کہ آئندہ ہمارے متلعق کسی قسم کی خبرشائع نہیں کرو گے

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

 بجلی نہ ہونے کی خبر دینے پر شرپسند افراد نے باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

:وزیرخارجہ ٹویٹرکی طرف سے بھارتی ایما پردھمکیوں کا نوٹس لیں:باغی ٹی وی کا شاہ محمود قریشی کوخط 

ٹویٹر کے غیر منصفانہ اقدام پر باغی کے ساتھ ہمدردیاں جاری رہیں گی ، عمار علی جان

باغی ٹی وی کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ بند کئے جانے کی درخواست دینے پر پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور و دیگر عہدیداران کا رد عمل

حکومت پاکستان ٹویٹرکی بھارتی نوازی کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائے”باغی ٹی وی”کےاکاونٹ کوبلاک کرنےکا نوٹس لے

”باغی ٹی وی”کاٹویٹراکاونٹ بلاک کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیاں ناقابل قبول:بھارت نوازی بند کی جائے:طاہراشرفی 

بھارت کی ایما پر”باغی ٹی وی”کا ٹویٹراکاونٹ بند کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیوں ‌کی مذمت کرتےہیں‌:وزرائےگلگت بلتستان اسمبلی

 

Leave a reply