کورونا وائرس سے متعلق افواہیں پھیلانے پر کروڑوں روپے جرمانہ

0
38

قاہرہ: کورونا وائرس سے متعلق افواہیں پھیلانے پر کروڑوں روپے جرمانہ،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے حوالے سے افواہیں پھیلانے اور بے بنیاد خبریں شیئر کرنے پر ایک لاکھ سے 3 لاکھ پاؤنڈ تک جرمانہ اور 2 سال قید کی سزا ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلا کر لوگوں میں خوف وہراس پیدا کرنے والوں پر ایک لاکھ پاؤنڈ سے 3 لاکھ پاؤنڈ تک کا جرمانہ اور 2 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے جب کہ موبائل اور کمپیوٹر بھی ضبط کرلیے جائیں گے۔

مصری پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے متعلق جھوٹی اور سنسنی خیز خبریں شیئر کی جا رہی ہیں اور ایسے علاج بتائے جارہے ہیں جن سے الٹا نقصان ہو رہا ہے۔ اس طرح عوام میں خوف پھیل رہا ہے اور حکومتی اقدامات غیر موثر ہوجاتے ہیں۔

پراسیکیوشن نے مزید خبردار کیا کہ اگر افواہ پھیلانے والے کی نیت امن عامہ میں خلل ڈالنے، حکومتی کوششوں کو مشکوک بنانے یا لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی ثابت ہوگئی تو سزا دگنی کردے جائے گی۔ عوام صرف مستند ذرائع سے خبریں اور معلومات حاصل کریں۔

Leave a reply