پائلٹس کے جعلی لائسنس :اب مستقبل میں کیا کرنا ہے؟ پاکستان نے برطانیہ سے خدمات حاصل کرلیں

0
26
پی آئی اے

اسلام آباد :پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ، پاکستان نے برطانیہ سے خدمات حاصل کرلیں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے پائلٹس کے امتحانات آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جعلی لائسنس کے معاملے میں برطانیہ سے مدد مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق پائلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق حکومت پاکستان کی جانب سے بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے جس کے تحت پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانوی ای اے اے کی خدمات حاصل کرلے گا۔

اس سلسلے میں برطانوی سول ایوی ایشن اور پاکستان سول ایوی ایشن کے درمیان معاہدہ بھی طے پاگیا ہے جس کی مدت تین سال ہوگی اور کابینہ نےدونوں اداروں میں فریم ورک ایگریمنٹ کی منظوری بھی دے دی۔معاہدے کے تحت برطانوی سول ایوی ایشن ایف او او، پی پی ایل، سی پی ایل امتحان لینےکی مجاز ہوگی جس کےلیے پہلے سال فی پیپر امتحانی فیس 90 پاؤنڈ اور دوسری سال 95 پاؤنٹ مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان سی اے اے پہلی مرتبہ 75 فیصد دوسری مرتبہ امتحان پر 25 فیصد ادائیگی کرے گی جب کہ تیسری مرتبہ امتحان پر پائلٹ فیس کی مکمل ادائیگی خود کرنے کا پابند ہوگا۔

ادھر آج پابندیوں میں نرمی کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے کا سعودی عرب کے لیے آپریشن مکمل فعال ہو گیا۔پی آئی اےکی پہلی پرواز 121مسافر لےکر ملتان سے مدینہ منورہ پہنچ گئی جب کہ جمعرات کو پی آئی اے کی ‏‏5 پروازیں آپریٹ ہوں گی ان پروازوں کے ذریعےمجموعی طور پر 1400 افراد سعودیہ پہنچیں گے۔

پروازیں لاہور سےجدہ، اسلام آباد سےجدہ، لاہور سےدمام پہنچیں گی، پروازیں اسلام آبادسےریاض اورکراچی سے ‏مدینہ منورہ بھی جائیں گی۔ ‏

جمعہ کو1130مسافر 4 پروازوں کے ذریعےسعودی عرب پہنچیں گے۔ کراچی سےدمام، اسلام آباد سے دمام، لاہور ‏سے ریاض اور ملتان سےجدہ جائیں گے۔ ‏پی آئی اے رواں ہفتے33 پروازیں آپریٹ کرے گی جوآئندہ ہفتے 48 ہو جائیں گی۔

یاد رہے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت چھ ممالک پر عائد سفری پابندیاں آج سے ختم ہوگئیں، جس ‏کے بعد ان ممالک کے مسافر اب براہ راست سعودی عرب جا سکتے ہیں۔

Leave a reply