fbpx

فخر پاکستان مشہور کوہ پیما محمد علی نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سر کرلی

فخر پاکستان مشہور کوہ پیما محمد علی نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سر کرلی آپکا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع سکردو سدپارہ سے ہے

فخر پاکستان
مشہور کوہ پیما محمد علی نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سر کرلی
آپکا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع سکردو سدپارہ سے ہے

محمد علی نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ‘ماکالو’ کو سر کر لیا۔

محمد علی نے 8 ہزار 485 میٹر بلند چوٹی ماکالو کو 24 مئی کو سر کر لیا ہے، جو دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ہے’۔

پاک فوج کی مدد سے محمد علی نے اس چوٹی کو سر کیا اب وہ پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں جس نے 8 ہزار میٹر سے اونچی سات چوٹیوں کو سر کر لیا ہے۔

محمد علی نے گزشتہ برس دیگر کوہ پیماؤں کے ساتھ بغیر آکسیجن کے نیپال میں واقع 7 ہزار 161 میٹر اونچی چوٹی ماؤنٹ پاموری کو بھی سر کرلیا تھا۔

محمد علی نے سردی کے موسم میں دنیا کی خطرناک ترین چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کا بھی اعزاز حاصل کیا تھا۔