فخر زمان نےاپنا ایک کنال کا پلاٹ مسجد کیلئے وقف کرکے اللہ سے جنت کا سودا کرلیا

0
38

مردان :فخر زمان نےاپنا ایک کنال کا پلاٹ مسجد کیلئے وقف کرکے اللہ سے جنت کا سودا کرلیا ،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر فخر زمان نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

 

https://twitter.com/NaseerRajput_/status/1387912996584894465

مردان سے ذرائع کے مطابق مقدس کے اس بابرکت مہینے میں فخرزمان نے راہ خدا میں اپنا ایک کنال کا پلاٹ وقف کر دیا،مقامی لوگ اس عمل سے اس قدرخوش ہیں کہ ان کا کہنا تھا کہ فخرزمان نے مسجد کے لیے پلاٹ وقف کرکے اللہ سے جنت کا سودا کرلیا ہے ۔

31 سالہ فخر زمان نے اپنے آبائی علاقے کاٹلنگ چیچاڑ میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر نے مسجد کیلئے اپنا ایک کنال کا پلاٹ بھی وقف کیا ہے۔مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دعا کی۔

Leave a reply