فلسطینی سفیر کی گاڑی ضبط کرنے پر ایف بی آر کو عدالت کا بڑا حکم

0
39
islamabad high court

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو فلسطینی سفیر کی گاڑی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

گاڑی قبضے میں لینے سے متعلق شوکاز نوٹس معطل کر دیا،عدالت نے آئندہ سماعت تک کلیکٹر کسٹم کو فلسطینی سفیر کے خلاف کارروائی سے روک دیا، وکیل نے عدالت میں کہا کہ سفارتی عملے کو خصوصی استثنیٰ حاصل ہے، کسٹمزکلیکٹرنے گاڑی کی فروخت پر4 اگست کو شوکاز نوٹس جاری کیا،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی

فلسطینی سفیر احمد جواد ربیئی نے وکیل سکندر نعیم قاضی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کلیکٹر کسٹم نے گاڑی کی فروخت کے حوالے سے چار اگست کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا،سفارتی عملے کو ویانا کنونشن کے تحت خصوصی استثنیٰ حاصل ہے، کسٹم ڈیپارٹمنٹ کا یہ نوٹس سفارتی استثنیٰ کے خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکم دے کہ مجھے اور میری پراپرٹی کو ویانا کنونشن کے تحت استثنیٰ حاصل ہے، سیکرٹری خارجہ کی رائے کے بغیر کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی کاروائی کو غیر قانونی قرار دیا جائے، سیکرٹری خارجہ کی رائے اور مجھے نوٹس دئیے بغیر گاڑی ضبطگی غیر قانونی ہے،کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ شوکاز نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

واضح رہے کہ ڈیوٹی فری گاڑی کی فروخت پر کلیکٹر کسٹم نے فلسطینی سفیر کو نوٹس بھیجا گیا تھا شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مشن نے 2019 ماڈل کی بی ایم ڈبلیو ایکس 7 اور کروزرZX درآمد کی تھیں، گاڑی پر انہیں بالترتیب 58.2 ملین اور 18.4 ملین روپے کا ٹیکس استثنیٰ ملا تھا، فلسطینی سفیر اور گاڑی خریدنے والے کے خلاف گاڑی کی مالیت کا 10 گنا جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔ کیوں نہ آپ کی گاڑی بحق سرکار ضبط کر لی جائے۔

سعودی عرب سے بڑا فیصلہ آ ‌گیا،اسرائیل کو 440 واٹ کا جھٹکا، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

Leave a reply