ٹھٹھہ :ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میں فلیگ مارچ

ٹھٹھہ.باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میں فلیگ مارچ
تفصیل کے مطابق فلیگ مارچ کی سربراہی ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو اور ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ غضنفر علی قادری نے کی جس میں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج مددگار 15 سمیت متعلقہ افسران و جوان شریک ہوۓ۔
فلیگ مارچ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ سے شروع ہو کر ٹھٹھہ، مکلی کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا گجو، گھارو دھابیجی، ساکرو سے واپس ایس ایس پی آفس پر اختتام پذیر ہوا اس کے علاوہ ضلع بھر میں تمام SDPOs نے فلیگ مارچ کی سربراہی کی۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ اور ڈی سی ٹھٹھہ نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد بلدیاتی الیکشن کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا اور قانون کی پاسداری کرنا، بلدیاتی الیکشن پر سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے .ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ ضلع بھر میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ضلع بھر امن وامان کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے ٹھٹھہ پولیس الرٹ ہے اس کے علاوہ ضلع ٹھٹھہ کے خارجی و داخلی راستوں پر سختی سے سنیپ چیکنگ جاری ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو۔

Leave a reply