فلسطین کے متعلق اصولی موقف پر قائم ہیں ، سعودی وزیر خارجہ

فلسطین کے متعلق اصولی موقف پر قائم ہیں ، سعودی وزیر خارجہ

باغی ٹی و ی : سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا مسئلہ فلسطین سے متعلق اصولی اور مسلمہ موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور دوسرے پڑوسی ملکوں کے درمیان فضائی سروس کے لیے سعودی عرب کی فضا کے استعمال کی اجازت دینا مملکت کے قضیہ فلسطین سے متعلق موقف میں تبدیلی نہیں۔

خیال رہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے یہ وضاحت ایک ایسے وقت میں ہے جب دوسری طرف متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کے بعد دونوں ملکوں کےدرمیان فضائی سروس کے لیے سعودی عرب کی فضا کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ امارات اور اسرائیل کے درمیان فضائی سروس کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت پر بعض حلقوں کی طرف سے سامنے آنے والی تنقید کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی معاہدے کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت غیر متزلزل رہے گی، وزیر خارجہ عرب امارات

امریکی اور اسرائیلی وفد کا یہ دورہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات معمول پر لانے کے لئے 13 اگست کو ابراہیم معاہدے کے اعلان کے بعد ہے۔متحدہ عرب امارات ، امریکہ اور اسرائیل نے پیر کی شام ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی کہ تینوں ممالک کے درمیان طے پانے والا معاہدہ "ایک مستحکم ، مربوط اور خوشحال مشرق وسطی کی سمت ایک بہادر قدم ہے”۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر کی سربراہی میں ، اسرائیل کے ایک اعلی وفد کے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران جاری کردہ تین ملکی بیان میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے ، "یہ خطے کے مسائل اور چیلنجوں سے نمٹنے کے طریق کار کے بارے میں روایتی سوچ کا ڈٹ کر مقابلہ کرے کرے گی.

Comments are closed.