فنکاروں کا بچوں کے استحصال کے خلاف مہم کا آغاز

0
29

گزشتہ دنوں اداکارہ و پروڈیوسر انجلین ملک کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس کا مقصد معاشرے میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف بیداری مہم کا آغاز کرنا تھا

اس موقع پر انجلین ملک کی زیر ہدایت اسی موضوع پر اردو اور انگریزی میں بنائی گئی ایک مختصر فلم بھی نشر کی گئی تقریب میں موجود مشہور شخصیات کے ویڈیو شاٹ آوٹس بھی نشر کیے گئے جنہوں نے اس مقصد کے خلاف بات کرتے ہوئے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے حل بھی تجویز کیے

ان لوگوں نے اپنے پیغامات ریکارڈ کرائے ان میں اداکارہ اُشنا شاہ، حنا بیات، بشری انصاری، احمد علی بٹ، علی خان، ثروت گیلانی، سمعیہ ممتاز ، راسق اسماعیل ، سلمیٰ حسن،ثمن انصاری، ثمینہ احمد، سوزین فاطمہ اور ندا یاسر شامل تھے

اس موقع پر اداکارہ ثمینہ احمد، بشریٰ انصاری، زیبا بختیار، علی خان، فراز خان اور مہناز رحمٰن شامل تھیں جنہوں نے اس بات کی بھرپور حمایت کی کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو روکنا سب کی ذمے داری ہے بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود آج بھی پاکستان میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی سب سے زیادہ نظرانداز کیا جانے والا مسئلہ ہے

Leave a reply