فنکاروں کا مولانا طارق جمیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

0
23

پاکستانی فنکاروں نے معروف عالم دین اور مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی حمایت کرتے ہوئے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر دیا

باغی ٹی وی : پاکستانی فنکاروں نے معروف عالم دین اور مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی حمایت کرتے ہوئے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر دیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے والے سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے مولانا طارق جمیل کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ مولانا طارق جمیل صاحب ایک اچھے انسان ہیں


حمزہ علی عباسی نے مولانا کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ مولانا طارق جمیل پر ان کی زندگی اور آخرت میں رحمتیں نازل فرمائے انہوں نے #molanaTariqJameel بھی استعمال کیا


اداکارہ دعا ملک نے بھی مولانا طارق جمیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف ٹویٹس کیں اداکارہ نے ایک ٹویٹ ٹویٹر پر wearesorrymaulana# کا ٹرینڈ بنانے کا اعلان کیا


ایک اور ٹویٹ میں دعا ملک نے لکھا کہ میں نے یہ ہیش ٹیگ #wareresorrymaulana شروع کی ہے اور میں چاہتہ ہوں کہ آپ سب 24 گھنٹوں میں اسے ٹرینڈ بنائیں


اس ٹرینڈ میں جہاں صارفین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہیں فیروز خان نے بھی اس ٹرینڈ میں شامل ہو کر مولانا طارق جمیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا فیروز خان نے مولانا طارق جمیل کی تصویر شئیر کی


حمائمہ ملک نے بھی مولانا طارق جمیل کی حمایت میں چند ٹویٹس کیں انہوں نے لکھا کہ انہوں نے اگر قوم کے لئے کہا ہے تو یہ وہی ہے جو قوم کے لئے بیٹھ کر آنسو سے روتے ہیں اور دعائیں کرتے ہیں حمائمہ ملک نے لکھا کہ اگر ایک باپ اپنی اولاد کو ڈانٹتا ہے تو آپ اس سے یہ سوال نہیں کر سکتے کہ انہوں نے ڈانٹا کیوں کیونکہ آپ سن=س کی دعاؤن کا حصہ بنتے ہیں


حمائمہ ملک نے سوال اٹھاتے ہوئے مزید لکھا کہ بزرگ کی توہین اور بے عزتی کیا یہی دین ہے ہمارا؟


حمائمہ ملک نے معروف شخصایت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب کہاں ہیں ملک کی معورف شخصیات جو جمعہ کے ایک دن شلوار قمیض پہن کر جمعہ مبارک کی تصاویر اور سیلفیاں پوسٹ کرتی ہیں وہ کہاں ہیں؟ اب سب جب ہمارے علماء دین کی توہین ہوئی اب کسی نے کچھ نہیں کہنا؟ طارق جمیل کے ساتھ تصویروں میںنکھڑے ہیں اور اب؟


اداکارہ نے مزید ایک پوسٹ میں مولانا طارق جمیل سے معافی مانگتے ہوئے پوسٹ میں ایک طویل نوٹ شئیر کیا اور کیپشن میں ظارق جمیل ہم سے معافی مانگتے ہیں لکھا

گلوکار امانت علی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر مولانا طارق جمیل کے ساتھ لی گئی اپنی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ مولانا طارق جمیل کو سچ بولنے پر معذرت کرنا پڑی
https://www.instagram.com/p/B_cjAdqjPgQ/?igshid=sawi7qmw2ks9
امانت علی نے مولانا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں طارق جمیل صحاب کے ساتھ کھڑا ہوں

گلوکار نے امام علی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ امام علی علیہ السلام نے فرمایا کہ جاہل سے بحث کرنے سے بہتر ہے خاموش رہو شاید اسی لئے انہوں نے معافی مانگ لی انہوں نے istandwithmaulanatariqjameel #istandwithtariqjameel# استعمال کئے

واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان کی احساس ٹیلی تھون کی لائیو نشریات میں پاکستان سمیت پوری دنیا سے لوگ شریک ہوئے اور دل کھول کر عطیات دئیے جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں کورونا ریلیف فنڈ کے حوالہ سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی احساس ٹیلی تھون میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے ملک کے مختلف چینلز سے وابستہ اینکرز بھی ٹیلی تھون میں شریک تھے

نشریات کے اختتام پر معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے عوام سے اس وبا سے احتیاط برتنے اور خدا کے حضور توبہ کرنے کی تلقین کی مولانا طارق جمیل نے دعا سے قبل خطاب بھی کیا جس میں ایک بیان میں مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا پر جھوٹ بولا جاتا ہے ہم جھوٹی قوم ہیں ہم اس جھوٹ کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں کوئی مقام نہیں لے سکتے

22 کروڑ عوام میں کتنے لوگ سچے ہیں.؟. مولانا طارق جمیل نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار مجھ سے ایک چینل کے مالک نے نصیحت مانگی۔ میں نے کہا اپنے چینل سے جھوٹ ختم کردو۔تو اس نے کہا کہ چینل ختم ہو سکتا ہے جھوٹ ختم نہیں ہو سکتا۔صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا میڈیا جھوٹا ہے۔سب سے زیادہ جھوٹ میڈیا پر بولا جاتا ہے مولانا کے اس بیان پر تمام اینکرز سیخ پا تھے دو تین دن سے سوشل میڈیا پر اس بات پر بحث جاری تھی تو میڈیا کے اس سخت ری ایکشن اور اینکر حامد میر کے مطالبے پرمولاناطارق جمیل دودن قبل محمد مالک کے پروگرام میں آئے اور انہوں نے آتے ہی کہا میں میڈیا سے اپنی اس بات پر معافی مانگتا ہوں

مولانا طارق جمیل سے معافی منگوانے والے اینکر حامد میر سے معافی کا مطالبہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

مولانا طارق جمیل نے ’میڈیا‘ سے متعلق دئیے گئے بیان پر معافی مانگ لی

مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟

Leave a reply