فنکاروں کا وزیراعظم عمران‌ خان سے پب جی سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ

0
20

پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے بھی وزیر اعظم عمران خان آن لائن گیم پب جی پر عائد کی گئی پابندی کو جلد از جلد ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے-

باغی ٹی وی : پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہاں مسئلہ صرف ایک گیم پر پابندی لگانے کا نہیں ہے بلکہ اس پابندی سے پاکستان کے ہر میدان میں ڈیجیٹل مستقبل پر بُرا اثر پڑے گا۔

عاصم اظہر نے لکھا کہ میں مضحکہ خیز پابندی کا شکار رہا ہوں جس پر ہمیں 5 سال تک یوٹیوب پر سامنا کرنا پڑا تھا اور اب ہم پھر سے اسی مرحلے پر ہیں


گلوکار نے عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ سر براہ کرم اسے دوبارہ ہونے نہ دیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میںImranKhanPUBGKholo# بھی استعمال کیا۔

دوسری جانب اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی آن لائن گیم پب جی پر پابندی لگانے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ گیمنگ کوئی جرم نہیں ہے اور اس پر پابندی لگانے سےحکومت کو نفرت اور ناراضگی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔


ہانیہ عامر نے لکھا کہ پب جی پر پابندی لگانے کے بجائے ان امور کی نشاندہی کریں اور ان کا مقابلہ کریں جو تشویش کا باعث ہیں

اداکارہ نے بھی اپنے ٹوئٹ میںImranKhanPUBGKholo# اور Pakistan# بھی استعمال کیا۔

اداکار فیروز خان نے بھی اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھےواقعی سمجھ نہیں آرہا کہ حکومت کو پب جی گیم پر پابندی لگانے کے مشورے کون دے رہا ہے۔


اداکار نے لکھا کہ ہمارے ملک میں آوارہ کتوں کو ہلا ک کیا جارہا ہے آوارہ بلیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن پابندی آن لائن گیم پب جی پر لگائی جارہی ہے۔

فیروزخان نے لکھا کہ مجھے لگتا تھا کہ عمران خان کی حکومت سب کی زندگی کی حفاظت کے لیے جوابدہ ہوگی لیکن افسوس یہاں تو سب کچھ میری سوچ کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ پب جی کے حوالے سے خود کشی کی متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد پی ٹی اے نے اس گیم پرپابندی عائد کرتے ہوئے کہاتھا کہ یہ کھیل وقت کا ضیاع ہے اور بچوں کی جسمانی ونفسیاتی صحت پرشدید منفی اثرڈالتا ہے۔

مجھ سے زیادہ میرے احساسات اور جذبات تو یہ محلے کی پھپھو جانتی ہیں عاصم اظہر

عاصم اظہر کے گانے ’سوہنیا‘ نے دھوم مچا دی

Leave a reply