فنکاروں کی مقبوضہ کشمیر میں ساٹھ برس کے بشیر احمد کو کم سن نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنے کی شدید مذمت

0
34

مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فوج کی بریریت اور ظلم نے فنکاروں کو بھی جھنجھوڑ دیا اور انہوں نے بھارتی فوج کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

باغی ٹی وی : گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فوج نے 3 سالہ ننھے بچے کےسامنے اس کے نانا کو شہید کردیا تھا۔ بچے کی اپنے نانا کی لاش پر روتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس بے بسی نے پاکستانی فنکاروں کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔


گلوکار فرحان سعید سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کشمیر میں بے رحمانہ واقعے پر دنیا کی کشمیریوں کی حالت زار پر بے حسی ظاہر کرتی ہے، میری ہمدردیاں بشیر اور 3 سالہ بچے سہیل کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جو اس طرح کے بڑے سانحے سے گُزر رہے ہیں-


گلوکارہ حدیقہ کیانی نے لکھا کہ مزید خونریزی نہیں! اس کو ایک اور کہانی نہ بننے دیں ۔ ہم نا انصافی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ ہمیں امن کی ضرورت ہے ، ہمیں کشمیری عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، ہمیں دونوں اطراف سے ایک حل کی ضرورت ہے ، ایک ایسا حل جس سے کشمیر میں پھیلی ہوئی برائیوں کا خاتمہ ہو۔

حدیقہ کیانی نے مزید لکھا کہ اب یہ پاکستان بمقابلہ ہندوستان کا مسئلہ نہیں رہا۔ یہ انسانیت کے لئے ، کنبوں کے لئے ، زیادہ سے زیادہ بھلائی کا مسئلہ ہے۔ یا تو آپ اچھائی یا برائی کا ساتھ دیں۔


ارمینا خان نے بھی انڈین فوج کی اس ظلم اور بربریت کی بھر پور مذمت کی-


حمزہ علی عباسی نے بھی سوپور میں پیش آئے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا-


اداکار شان نے بھی سوپور میں پیش آئے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا بھارت اس شرم ناک واقعے پر شرمندہ نہیں، ان لوگوں پر بھی افسوس ہوتا ہے جو اس نسل کشی کے وقت خاموش رہے، کشمیر میں انسانوں پر جاری ظلم کو ختم کیا جائے۔


شان شاہد نے مزید کہا کہ قطرہ قطرہ ٹپک رہا ہے انسانیت کا خون ،خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا،ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جائے گا-


ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ سیدہ طوبی عامر نے بھی اس افسوسناک واقعے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کوئی الفاظ نہیں ہیں-


گلوکار سلمان احمد نے کہا وزیر اعظم عمران خان دنیا کے واحد لیڈر ہیں جو بار بار مظلوم کشمیریوں کے حق میں کھڑے ہوئے، ہم عمران خان کا مرتے دم تک ساتھ دیں گے، عمران خان ہمیشہ نمبر 1 رہیں گے-


سلمان احمد نے اس واقعے پر افسوس کرتے ہوئے مزید کہا کہ چھوٹا بچہ آپ کی روتی آنکھیں خشک کردے میں اپنے اندر ہونے والے خوف کی کیسے وضاحت کرسکتا ہوں’کیوں کہ آپ اس بری دنیا میں پیدا ہوئے تھےجہاں انسان انسان کو مار رہا ہے اور کوئی نہیں جانتا ہے کہ اس کی وجہ کیا ہےہم کیا ہو گئے ہیں جو ہم نے کیا کیا نظر آتے ہیں۔

اس قبل اداکارہ اور تمغہ امتیاز مہوش حیات نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں ماڈل ٹاؤن علاقے سوپور میں پیش آنے والے واقعے کی تصویریں شیئر کیں تھیں جس میں 3سالہ ننھا بچہ خون میں لت پت اپنے نانا کی لاش پر بیٹھا ہوا تھا اور انہیں جگانے کی کوشش کررہا ہے۔

مہوش حیات نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم اور بر بریت کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ اگر یہ واقعہ بھی آپ کو جھنجوڑ نہیں رہا تو مجھے نہیں معلوم کہ آپ کس چیز کا انتظار کررہے ہیں دنیا کس طرح چُپ چاپ تماشہ دیکھ سکتی ہے، اور ہندوستانی افواج کو اس طرح کی استثنیٰ سے کام لینے کی اجازت دے سکتی ہے کشمیریوں کی زندگیاں بھی اہم ہیں-

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز نے دنیا کو جنجھوڑ کر رکھ دیا جس میں ایک تقریباً 3 سالہ بچہ خون میں لت پت اپنے نانا کی لاش کے اوپر بیٹھا ہوا ہے اور اس کے پاس سیکورٹی اہلکار کھڑے ہیں۔

کشمیر پر بھارتی ظلم و تشدد پر دنیا کی خاموشی کسی صورت قابل قبول نہیں، کشمیریوں کی زندگیاں بھی اہم ہیں، مہوش حیات

بھارتی فوج نے پوری انسانیت کے سینے میں گولی ماری ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار

مقبوضہ کشمیر میں پوتے کے سامنے داداکو گولی مار کر بھارتی فوج نے بچے کا بچپن چھین لیا، مشعال ملک

ننھا کشمیری بچہ تحریک آزادی کا نیا استعارہ، دنیا بھر میں غم کی لہر

شہباز شریف کی مقبوضہ کشمیر میں ساٹھ برس کے بشیر احمد کو کم سن نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنے کی شدید مذمت

Leave a reply