لاہور ہائیکورٹ: فرح شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی ،
جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی ،اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا ، فرح شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہیں ،سرکاری وکیل نے کہا کہ دونوں کے نام اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے محکمہ داخلہ کو دیے، عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کوئی پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں، فرح شہزادی کے دونوں بچے بالغ ہیں،اپیل فراز اقبال اور ایمان اقبال نے ہائیکورٹ میں دائر کررکھی ہے
اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
واضح رہے کہ عدالت نے فرح شہزادی،فرح گوگی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے دائر درخواست مسترد کردی تھی،جسٹس رسال حسن سید نے ایمان اقبال اور فراز اقبال کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا ،فرح شہزادی کے بچوں نے نام پی سی ایل سے نکالنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا تھا