فرح گوگی کو ریڈ وارنٹ کے ذریعے لائیں گے،صوبائی وزراء

0
31

صوبائی وزرا اور لیگی رہنما ملک احمد خان اور عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نئے جھوٹ گھڑنے کے ماہر ہیں، حکومت ختم ہونے لگی تو بیرونی سازش کا بیانیہ دیا گیا، پاکستان کو خطرہ بیرونی نہیں عمران خان کی اندرونی سازش سے ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنماوں ملک احمد خان اور عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال عوامی خدمت کے نام پر لوٹ مار ہوتی رہی، تحریک انصاف ضمنی الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہی ہے، جو عمران خان کے خلاف بولے وہ غدار، کرپشن چھپانے کیلئے الزامات لگانا ان کا ویترہ ہے۔

مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنایا جائے، بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک

ملک احمد خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت جانے کےبعداداروں کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کردی، وہ اپنے سوا تمام سیاسی جماعتوں کو ناسمجھ کہتے اور خود کو حق اور سچ کا علمبردار سمجھتے ہیں، اپنی خفت مٹانے کیلئےنت نئے جھوٹ گھڑتے رہتے ہیں، حکومت ختم ہونے لگی تو بیرونی سازش کا بیانیہ بنا دیا۔ سازش سے متعلق ایک خط کا چرچا کیا گیا، اگرسازش کاپتہ چل گیا تھا تو اس ملک کےسفیر کو کیوں نہیں بلایا، اس ملک کو جوابی مراسلہ کیوں نہیں لکھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بیرونی سازش کانام لے کراندرونی سازش کی، بیرون ملک سے ملےتحائف بیچ دیئے، عمران خان کو”توشہ خان” سے بہتر نام نہیں دیا جا سکتا، یہ عوامی خدمت کے نام پر عوام کو لوٹتے رہے۔ عمران خان کے آئینی حدود میں رہ کرسیاست کرنے پر اعتراض نہیں، انہوں نے کرپشن کی بنیاد پر جھوٹ کی سیاست کی۔

ملک احمد خان نے کہا کہ ، کہا جاتا تھا عمران خان کی بیوی ایک گھریلو خاتون ہیں، اگر یہ گھریلو خاتون نہ ہوتی تو شاید ایٹم بم چلاتی،اس آڈیو میں کہا گیا کہ جو بھی پارٹی چھوڑے علیم خان صاحب کو غداری سے جوڑ دیا جائے،مولانا فضل الرحمان یا جو بھی لوگ آج حکومت میں ہیں،اگر آپ کے خلاف سازش ہوئی تھی تو اس ملک کے ایمبیسیڈر کو کیوں نہیں بلایا، امریکی ایمبیسیڈر ڈونلڈ لو ہمارے سفیر سے بات کررہے ہیں، مطلب میں روس سے بات کررہا ہوں گا تو دوسرے ممالک بات کرتے ہیں، سازش کے لغوی معنی تو سمجھ لو

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ آپ نے بیرونی سازش کا نام لے کر اندرونی سازش کی،آپ نے عسکری اداروں سے مدد مانگی ،کسی کو سراج الدولہ کسی کو میر جعفر کہا تو آپ کا اپنا کردار کیا ہے، ان کا توشہ خان سے بہتر نام کوئی نہیں دیا جاسکتا،ان کی بیوی تحفے ساتھ لے گئی، فارن فنڈنگ کے معاملات سب کے سامنے ہے،شوکت خانم کے معاملات کو سیاست میں تبدیل کیا گیا،اگر یہ حکومت میں ہوں تو جنرل باجوہ بہترین ڈیموکریٹ ہیں ، بہترین جنرل ہیں، ہر ہفتے جنرل باجوہ کی تعریف کرنا اپنا فرض سمجھتے تھے،عمران خان نے کرپشن کے بیانیے کی بنیاد پر ن لیگی قیادت کے کیسز میں ایک مناسب گواہ موجود نہیں تھا،پہلے کہتے رہے کہ دس ارب روزانہ ملک سےباہر چلے جاتے ہیں، یاسمین راشد نے کہا کہ ریاستی ادارے ضمنی الیکشن میں اثر انداز ہورہے ہیں کوئی ایک کال دکھا دیں، پہلا ہائی کورٹ کا فیصلہ ان کے حق میں تھا یہ سپریم کورٹ میں چلے گئے،گھرانہ ڈاٹ کام کس کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، ارسلان خالد ڈیجیٹل میڈیا سے کروڑوں روپے لوگوں کو دیتے رہے، ریاست پاکستان کا پیسہ آپ کے باپ کا پیسہ نہیں تھا،

ملک احمد خان نے کہا کہ آپ نے پاکستان کے اداروں کے خلاف سازش کی، آپ پاکستان کے ساتھ برا کیا، آپ نے پاکستان کی سفارت کو گندا کیا،آپ کہتے ہیں کہ دوسرا ملک سازش کررہا ہے تو آپ کا صدر عارف علوی اس سے مل رہا ہے،فرح گوگی کس کو نہیں پتہ تھانے بکے ہیں، کس کو نہیں پتہ اربوں روپے سی اینڈ ڈبلیو سے بزدار کی جیب میں گئے اور وہاں سے فرح گوگی اور پنکی پیرنی کی جیب میں گئے، ضمنی الیکشن میں بیس میں سے اٹھارہ انیس سیٹوں کو انشاء اللہ ہم جیتے گے.

عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ ہمارے سے سوال یہ ہوتا تھا کہ کاروائی نہیں کرتے، یکم جولائی کو اینٹی کرپشن پنجاب نے ایک ایف آئی آر درج کی ہے، دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،فرح گوگی صاحبہ نے دس ایکڑ کا انڈسٹریل پلاٹ جس کی قیمت ساٹھ کروڑ کا ہے آٹھ کروڑ میں الاٹ کروایا ہے،فرح گوگی کی والدہ کا نام بھی بشری خان ہے، احسن جمیل نے جعلی بینک گارنٹی دے کر یہ پلاٹ الاٹ کروایا ہے، رانا یوسف اور مقصود احمد کو گرفتار کیا ہے، یہ کلیئر کیس ہے عمران خان ایک عام آدمی نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے پیکٹ میں پیسے جانے کام عمران خان نے شروع کیا ،پنجاب کے اندر تھوک کے حساب سے ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کو اپروو کیا گیا،یہ ڈائمنڈ چھوٹے چھوٹے پیکٹوں میں باہر جاتا تھا،وزیر اعظم واحد چیز توشہ خان کو ہاتھ ڈال سکتا ہے عمران خان نے ڈالا، کیا آپ کو باجوہ صاحب نے کہا تھا کرپشن کریں؟، آپ کی کرپشن سامنے آتی ہیں تو کہتے ہیں فوج اور جنرل باجوہ ٹھیک نہیں ہے.

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان بے نامی دار ہیں، بشری بی بی ، احسن جمیل اور فرح گوگی کے سربراہ عمران خان ہیں، جو خان صاحب کے خلاف بولے وہ غدار ہے،نیوٹرل کا کوئی قصور نہیں ہے آپ پچاس کروڑ سے کم کا ڈاکا نہیں ڈالتے، پھر کہتے ہیں فوج اور نیوٹرل بڑے خراب ہیں، ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جارہے ہی، اگر عمران خان سچا ہے تو قسم کہا کر کہے اسے بشری بی بی ، فرح گوگی اور احسن جمیل کا پتہ نہیں تھا، شام کو ان کے لوٹے ہوئے پیسوں پر میٹنگز ہوتی تھی، جس دن بھی فرح گوگی اور احسن جمیل واپس آئے ایک گھنٹے میں وعدہ معاف گواہ بنے گے،ان کے وزیر کان میں کہتے ہیں خان صاحب اسلامی ٹچ دینا.

انہوں نے مذید کہا کہ بشری بی بی اسلامی سرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہے، پنجاب کے گھپلے ایک ایک کرکے سامنے آئیں گے، خان صاحب کا انجام مجھے اچھا نظر نہیں آرہا، ملتان سے مظفر گڑھ ، مظفر گڑھ سے پنڈی تک یہ چھوٹی چھوٹی جلسیاں کررہے ہیں،اگر عمران خان کو پکڑنا ہو تو وہ منشیات استعمال کرتے ہیں،دنیا جانتی ہے وہ منشیات استعمال کرتے ہیں، یہ جیل اس لئے نہیں جاتا،کیونکہ اس کو کوکین کون پہنچائے گا،خان صاحب کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،ان کی اہلیہ اور اس کا سابق خاوند ارب پتی ہوگئے ہیں،عمران خان جو کررہے ہیں وقت بتائے گا. ہم ریڈ وارنٹ کے ذریعے ان کو واپس لائیں گے، فرح گوگی نے مجھے چھ ارب کا لیگل نوٹس بھجوایا ہے.

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج پر تنقید سیاسی تھی،ہم نے ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات نہیں لگائے ،توشہ خان جو نواز شریف کا کیس بے بنیاد ہے وہ گاڑی سے متعلق ہے ، ہم نے تو ان سوالوں پر جواب دیئے جو نہیں بنتے تھے، عمران خان کو اپنی شکست نظر آرہی ہے تو وہ اداروں پر الزام لگارہے ہیں.

Leave a reply