فارن فنڈنگ کیسز، الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کر لیا
فارن فنڈنگ کیسز، الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کر لیا باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مورخہ یکم فروری 2021ء اور 2 فروری 2021ء بروز پیر / منگل کو لوکل گورنمنٹس انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یکم فروری2021ء کے اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا ، پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے مشاورت اور اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 2فروری بروز منگل کو صوبہ سندھ ،صوبہ بلوچستان اور اسلام آباد کے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میٹنگ ہوگی ۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلےمیں چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز ، چاروں صوبوں کے سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ ، ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق منگل 2 فروری 2021ء کے اجلاس میں الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیسز کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی کے کام کا بھی جائزہ لے گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کرنے کا چیلنج دیا تھا جسے مسلم لیگ ن نے … فارن فنڈنگ کیسز، الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کر لیا پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں