فرانس رافیل طیارے ایک عرب ملک کو دینے جارہا

0
29

فرانس رافیل طیارے ایک عرب مسلم ملک کو دینے جارہا

باغی ٹی وی : فرانس نے مصر کو بھاری قیمت پر جدید لڑاکا طیارے بیچنے جارہا ہے . اس سلسلے میں ساڑھے چار ارب ڈالر(پونے چار ارب یورو) کی ڈیل ہوئی ہے جس کے 30 رافیل لڑاکا جیٹ فروخت طیارے مصر فرانس سے خریدے گا.

ذرائع کے مطابق فرانس کے حکومتی اہلکاروں نے ویب ” ڈسکلوز” کی رپورٹ کا ایک طرح سے تصدیق کی ہے . ان کا کہنا ہے کہ مصر کے ساتھ اعلیٰ سطحی بات چیت ہوئی ہے۔اس سلسلے میں بہت جلد اعلان کیا جاسکتا ہے۔

اس سے پہلے فرانس کے صدر ماکرو نے باور کیا تھا کہ وہ مصرکوہتھیاروں کی فروخت کو انسانی حقوق کی صورت حال سے وابستہ اور مشروط نہیں کریں گے ..کیونکہ وہ مصر کو کم زور نہیں کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ دہشت گردی سے نمٹ سکے .

ڈسکلوز کی رپورٹ کے مطابق فرانس اور مصر کے درمیان سمجھوتے میں میزائل مہیا کرنے والی فرم ایم بی ڈی اے اور دفاعی آلات فروخت کرنے والی فرم سفران الیکٹرانکس اینڈ ڈیفنس کے ساتھ ٹھیکے بھی شامل ہیں۔ یہ الگ سے بھاری مالیت بنتی ہے .

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرانس اور مصر کے درمیان اس ڈیل پر منگل کو دست خط متوقع ہیں اور اس سلسلےمیں مصر کا ایک وفد پیرس جلد پہنچے گا

خیال رہے رہے کہ فرانس 2013ء سے 2017ء تک مصرکو اسلحہ بیچنے والا ایک بڑا ملک رہا ہے لیکن فرانس سے اسلحہ خریداری کے بعض ٹھیکے ایسے ہی ختم ہوگئے تھے۔ فرانسیسی ریاست مصر کو رافیل لڑاکا جیٹ اور دفاعی سامان فروخت کرنے سے متعلق ڈیل کی 85 فی صد ضامن ہوگی. یوں خطے میں یورپی جدید طیاروے مصر حاصل کرنے والا ملک بنے گا.

Leave a reply