فرانس کا ہورلی ایئرپورٹ کھول دیا گیا
فرانس کا ہورلی ایئرپورٹ تین ماہ کورونا وائرس وباء کے دوران بند رہنے کے بعد جمعے کے روز یعنی آج کُھل گیا ہے۔
باغی ٹی وی :کرونا کے پنچے کمزور ہونے لگے .جمعے کی صبح ہورلی ایئرپورٹ سے پرتگال کی پہلی پرواز نے اڑان بھری، اس ایئرپورٹ سے زیادہ تر یورپی ممالک کی پروازیں شیڈول کے مطابق چلتی ہیں۔
دوسری جانب پیرس سے کچھ فاصلے پر موجود تفریح پارک بھی جمعرات کے روز سے کھول دیا گیا ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں بچے اور نوجوان پہنچ گئے۔ایسے ہی فرانس میںدنیا کے آٹھ عجبوں میں ایک ایفل ٹاور بھی جمعرات کے روز سے جزوی طور پر کھول دیا گیا لوگوں کو لفٹ کے بجائے سڑیوں کے ذریعے دوسری منزل تک جانے کی اجازت مل سکی جبکہ پیرس کے قریب ڈیزنی لینڈ پارک 15 جولائی کو کھل سکے گا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا کا زور ٹوٹرہا ہے . سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ کے بعد فرانس بھی ان ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں کرونا کے اثرات کم ہور ہے ہیں اور پبلک مقامات کھل رہے ہیں.