‏فرانس میں جو ہو رہا ہے، پاکستان اور ترکی اس میں مداخلت نہ کریں، فرانس

0
33

‏فرانس میں جو ہو رہا ہے، پاکستان اور ترکی اس میں مداخلت نہ کریں، فرانس

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فرانس نے ایک بار پھر اپنی ہٹ دھرمی جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ‏فرانس میں جو ہو رہا ہے، پاکستان اور ترکی اس میں مداخلت نہ کریں. چند روز پہلے فرانس میں توہین آمیز خاکوں کے مقتول کو ملک کا اعلیٰ‌ترین سول ایوارڈ دیا گیا جس پر صدر طیب اردوان نے فرانسیسی صدر کے بیان اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف سخت ردعمل دیا تھا اور فرانسیسی صدر کو ’دماغی معائنے‘ کا مشورہ دیا تھا۔اس کے ردعمل میں فرانس نے ترکی سے اپنا سفیر واپس بلالیا تھا۔

ترک صدرطیب اردون کی اپنی قوم سےفرانسیسی مصنوعات کےبائیکاٹ کی اپیل ،قوم نےلبیک کہہ کرحق ادا کردیا


اور اس کے بعد وزیرا عظم عمران خان نے ٹویٹ‌کی تھی کہ فرانسیسی صدرکا یہ اقدام مسلمانوں کے جذبات کو مجروح‌کرنے اور شدت پسندوں کو مزید موقع دینے کا باعث بنے گا. : گستاخانہ خاکوں کیخلاف سینیٹ، قومی اسمبلی سے متفقہ قرار دادیں منظور،فرانس کے لیے سخت پیغام ،اطلاعات کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے اہم معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں متفقہ قرار دادیں منظور کر لی گئیں۔ قراداد منظور ہونے کے ساتھ ہی قومی اسمبلی کا ایوان نعرہ تکبیر اللہ اکبر سے گونج اٹھا۔

منظور کی گئی قرار داد کے مطابق یہ ایوان فرانس میں ہوئے توہین آمیز خاکوں کی مذمت کرتا ہے۔ یہ ایوان فرانسیسی صدر میکرون کے توہین آمیز الفاظ کی بھی مذمت کرتا ہے، یہ ایوان قرآن اور صاحب قرآن کی توہین کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان فرانس میں حجاب کی توہین کی بھی مذمت کرتا ہے۔ ایوان قرار دیتا ہے کہ اسلاموفوبیا کو روکا جائے۔ ایوان او آئی سی ممالک سے فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتا ہے۔قرارداد کے مطابق ایوان او آئی سی اور نان او آئی سی ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسی توہین کو روکنے کے لئے قانون سازی کرے۔

Leave a reply