فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، مولانا فضل الرحمان نے بڑے احتجاج کا اعلان کردیا

0
39

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، مولانا فضل الرحمان نے بڑے احتجاج کا اعلان کردیا

باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ملک بھر میں جمعہ سے پورا ہفتہ احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیں۔

سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ عجیب یورپ ہے جو خود کو حضرت عیسی علیہ السلام کا پیروکار کہتا ہے، مگر جب وہاں ان کی توہین کی کوشش کی جاتی ہے تو اس کے لیے بھی مسلمانوں کو احتجاج کرنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا گستاخانہ خاکوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ فرانس کے صدر کی ہدایات پر گستاخانہ خاکوں کو عمارتوں پر آویزاں کیا گیا۔ یہ لوگ مذہب کے حوالے سے بے حس ہو چکے ہیں، ہمیں ان کی سوچ اور فلسفہ قبول نہیں ہے۔

وزیراعظم کافیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ

فرانس کے اسلام مخالف بیان پر پاکستان کا بڑا فیصلہ، وزیر خارجہ نے بتا دیا

فرانس کی اسلام دشمنی،پنجاب اور کے پی اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع

پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں،چودھری پرویز الہیٰ کا بڑا مطالبہ

گستاخانہ خاکوں اورفرانسیسی صدر کے معاملے پر پاکستان کا فرانس سے شدید احتجاج

پاکستان پہلا ملک جس نے فرانسیسی سفیرکو طلب کیا، گساخانہ خاکوں کا مسئلہ کہاں کہاں اٹھائیں گے، طاہر اشرفی نے بتا دیا

مولانا فضل الرحمان نے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا یہ واقعہ افسوسناک ہے۔ ہماری ہمدردیاں شہدا اور زخمیوں کے ورثا کے ساتھ ہیں۔ اگر حکومت اور ریاستی ادارے ہمیں تحفظ نہیں دے سکتے تو میں مدارس سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی سیکیورٹی کے انتظامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ جب تک قوم کو اس کے ووٹ کی امانت واپس نہیں ہوگی، اس وقت تک پی ڈی ایم کے جلسے جاری رہیں گے

Leave a reply