جاوید اختر کے بیٹے معروف ڈائریکٹر فرحان اختر کی فلم ” جی لے زرا“ تاخیر کا شکار ہو گئی ہے ۔فرحان اختر اس فلم کو ڈائریکٹ کررہے ہیں۔زویا اختر کی لکھی اس فلم میں فرحان اختر نے بالی وڈ کی تین خوبصورت اور جانی مانی اداکاراﺅں کترینہ کیف ،پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کو اکٹھا کیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ تینوں اداکاراﺅں کی مصروفیت کے باعث فرحان اختر کو ڈیٹس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ عالیہ بھٹ جو کہ اپنی پہلی ہالی وڈ فلم ہارٹ آف تھرونز کی شوٹنگ میں بیرون ملک میں مصروف ہیں،انڈیا آتے ہی ان کا ایک اور پراجیکٹ ریڈی ہے جس کی شوٹنگ شروع ہو نی ہے دوسری طرف کترینہ کیف میری کرسمس میں مصروف ہیں
کہا جا رہا ہے کہ اس کے بعد انہیں فلم فون بند اور ٹائیگر میں کاسٹ کیا جا رہا ہے ،پریانکا چوپڑا جونز بھی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔تینوں اداکاراﺅں کی مصروفیت کی وجہ سے لگ رہا ہے کہ جیسے اس کی شوٹنگ رواں برس ستمبر میںنہیں ہو سکے گی،اس کی شوٹنگ اگلے سال ہی شروع ہو گی ۔ کترینہ کیف ،پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کے پرستار اپنی پسندیدہ اداکاراﺅں کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے کافی بےتاب ہیں۔
عالیہ بھٹ ،کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا کی اپنی اپنی جگہ بہت زیادہ فین فالونگ ہے اور عالیہ بھٹ کا شمار تو اب بالی وڈکی بہترین اکاراﺅں میں ہونے لگا ہے جبکہ پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف اپنی صلاحیتوں کا لوہا پہلے ہی منوا چکی ہیںان کے کریڈیٹ پر بے شمار ہٹ فلمیں ہیں۔