فرحان علی آغا کورونا وائرس کے خلاف اقدامات پرسندھ حکومت کے معترف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فرحان علی آغا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کورونا کے خلاف کئے جانے والے اقدامات پرسندھ حکومت کی کاوشوں کو سراہا

باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فرحان علی آغا نے کورونا وائرس کے حوالے سے سندھ حکومت کے لئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اداکا ر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 50 سیکنڈ کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں فرحان علی آغا نے سندھ حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کاوشوں اور لاک ڈاؤن کے بروقت فیصلے کی وجہ سے ہی ہم کورونا جیسے وبائی مرض کو کنٹرول کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں


سینئیر اداکار نے اپنے ویڈیو میں پیغام خصوصی طور پر ساؤتھ کراچی کے ڈی سی ارشاد سودھر کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی سی ساؤتھ نے کورونا کے خلاف جنگ میں پیش پیش رہ کر لوگوں کے لئےاپنی خدمات انجام دیں اور اللہ ان کو کامیاب کرے

فرحان علی آغا نے کہا کہ اگر ایسی سول سروسز ہمارے پاس ہوں تو کوئی وجہ نہیں ہے ہم کسی بھی مشکل کو حل کر سکتے ہیں انہوں نے سندھ حکومت اور ڈی سی ساؤتھ ارشاد سودھر کو مبارکباد پیش کی

فرحان علی آغا نے عوام سے گھروں پر رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گھر رہیں محفوظ رہیں اور کہا کہ حکومتی اقدامات پر عمل کریں تاکہ ہم اس وبا سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرلیں پاکستان زندہ باد

Comments are closed.