فرحان سعید اور عروہ حسین کی کورونا وبا کے دوران پی ڈی ایم کی جانب سے جلسوں پر تنقید

0
36

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین نے سوشل میڈیا پر کورونا وبا کے دوران پی ڈی ایم (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کی جانب سے ملک بھر میں منعقد کیے جانے والے جلسوں پر تنقید کی ہے۔

باغی ٹی وی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر گزشتہ کئی ماہ سینما گھروں، شادی ہالزاور مجمع اکھٹا کرنے سمیت تقریباً تمام سماجی اور تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی ہے –

اس صورتحال میں اپوزیشن کی جانب سے پاکستان میں جلسے منعقد کئے جانے پر فرحان سعید اور عروہ حسین نے تنقید کی ہے پی ڈی ایم کی جانب سے 13 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والے جلسے پر گلوکار و اداکار فرحان سعید کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مطابق اگر جلسے بے ضرر ہیں اور ان سے وائرس نہیں پھیلتا تو کنسرٹس، شادی ہالز اور سینما گھروں پر پابندی کیوں؟


فرحان سعید نے اپنی ٹوئٹ میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن وسیم بادامی کو اپنی ٹوئٹ میں مینشن کرتے ہوئے کہا براہ کرم حکام سے پوچھیں کیونکہ اس پابندی کی وجہ سے بہت سارے لوگ مشکل میں ہیں۔

ساتھ ہی اداکار و گلوکار نے سید زلفی بخاری اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کیا-

دوسری جانب اداکارہ عروہ حسین نے بھی اپوزیشن کی جانب سے منعقد کیے جانے والے جلسوں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا عالمی وبا کو صرف اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔


اداکارہ نے کہا کہ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیسے یہ صرف طاقت اور پیسے کے بارے میں سوچتے ہیں جب کہ اس عالمی بحران میں انسانیت مزید خطرے میں ہے۔

مینار پاکستان پی ڈی ایم جلسے کے باعث ہونے والے نقصان پر جرمانے کا نوٹس

مینار پاکستان کے جلسے کے بعد پی ڈی ایم کیا کرنے جارہی؟قیادت نے پلان بتا دیا

مینار پاکستان جلسہ میں ناکامی،مریم نواز پھٹ پڑیں،لیگی رہنما "مکھن”…

مینار پاکستان جلسہ ٰمیں ناکامی کے بعد مریم نے سب کو بلا لیا، اجلاس جاری

Leave a reply