کسانوں کا احتجاج جاری ،ہندوستان کوجام کرکے رکھ دیا

0
55

نئی دہلی : ہندوستان میں کسانوں کا احتجاج جاری ،اطلاعات کے مطابق ہندوستان میں زراعت سے متعلق بلوں کے خلاف پنجاب اور ہریانہ میں کسانوں کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن کے دوران ان ریاستوں میں ریل سروس بدستور تعطل کا شکار ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق حکومت کے ذریعے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے زراعت اور کسانوں سے متعلق بلوں کو پاس کرائے جانے کے خلاف جہاں پورے ہندوستان میں احتجاجی مظاہرے ہوئے وہیں پنجاب اور ہریانہ میں یہ مظاہرے پوری شدت کے ساتھ بدستور جاری ہیں – اطلاعات ہیں کہ گذشتہ چوبیس ستمبر سے پنجاب میں ریل سروسز معطل ہیں اور کسان و مزدور ریلوے ٹریک پر بیٹھے ہوئے ہیں –

کسانوں کے ذریعے ریل پٹریوں کو بلاک کردئے جانے کی وجہ سے مسافر ٹرینوں اور اسی طرح مال گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہو کر رہ گئی ہے – ریلوے نے رپورٹ دی ہے کہ کسانوں کی ریل روکو مہم کی وجہ سے اب تک دوسو کروڑ روپئے کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ سڑکیں بلاک کردئے جانے سے بھی ٹول پلازہ کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے –

پنجاب سے روزانہ تقریبا چودہ مسافر ٹرینیں اور اٹھائیس مال گاڑیاں چلتی تھیں جو کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بند ہیں –

Leave a reply