وزیراعظم کی بات سچ نکلی، سینٹ الیکشن پر فرخ حبیب بول پڑے
وزیراعظم کی بات سچ نکلی، سینٹ الیکشن پر فرخ حبیب بول پڑے
باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی بات سچ نکلی،سینیٹ الیکشن میں منڈیاں لگتی ہیں،.سینیٹ انتخابات سےقبل علی حیدرگیلانی کی ویڈیوسامنےآئی،
ویڈیو کو سامنے آئے8روز ہو چکے ہیں.یوسف رضا گیلانی ووٹ خرید کر سینیٹر منتخب ہوئے،اپوزیشن اوپن بیلٹ کی مخالفت کرتی رہی.الیکشن کمیشن 11مارچ کی بجائے کل سماعت کرے،
واضح رہے کہ سینٹ الیکشن میں ارکان اسمبلی کی سرعام بولیاں لگی . پی پی پی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت پر حکومتی جماعت نے الیکشن کمیشن سمیت پورے سسٹم پر سوال اٹھا دیے . وزیرا عظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ لیناپڑ ا اس سے بعد انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں کرپٹ اور دھاندلی والے نظام کے خلاف لڑتا رہوں گا م اگر مجھے اکثریت نہ لی تو اپوزیشن میں بیٹھ کر یہ جنگ لڑوں گا.
اس کے لیے اکیلا بھی لڑنا پڑا تو لڑوں گا . چاہے میرا ساتھ کوئی بھی نہ دے