فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس انوار الحق پنوں نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی-

پشاور: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کی مدد …

دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ 28 اپریل کو دبئی جانا چاہتا تھا، لاہور ائیرپورٹ پر مجھے جہاز سے اتار دیا گیا، مجھے بتایا گیا کہ میرا نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے، ائرپورٹ پر مجھ سے میرا پاسپورٹ اورسامان بھی قبضےمیں لے لیا گیا ہے، میرا نام ای سی ایل میں سیاسی وابستگی کی وجہ سے شامل کیا گیا۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت پاسپورٹ اور سامان واپس کرنے کا حکم دے، عدالت وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

مری: جنگلی بوٹی کھانے سے چار بچوں کی حالت غیر،ایک بچہ جاں بحق

عدالت نے فرخ حبیب کانام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 28 اپریل کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے ان کا سامان بھی قبضے میں لے لیا تھا فرخ حبیب پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے ذریعے دبئی جا رہے تھے تاہم ایف آئی اے نے انہیں روک لیا، فرخ حبیب کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا اور گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی تاہم وہ گرفتاری کی کوشش سے بچ کر ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے ایف آئی اے نے فرخ حبیب کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور سامان اپنی تحویل میں لے لیا-

جناح ہاؤس لاہوراورریڈیو پاکستان پشاورکی جلی ہوئی عمارتوں کوعوام کیلئے کھول دیا گیا

Comments are closed.