
پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی زیرِ صدارت پی پی پی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس زرداری ہاوَس کراچی میں منعقد ہوا،اجلاس میں سانحہ کارساز کی برسی پر حیدرآباد میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
باغٰ ٹٰی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سیل بلاول ہاوس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینٹیرز، ٹاوَن چیئرمین اور ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں سانحہ کارساز کی برسی پر منعقدہ جلسہ عام میں کراچی سے بھرپور عوامی شرکت کے متعلق حکمت عملی بنائی گئی۔فریال تالپور نے کہا کہ کراچی کے جیالے حیدرآباد جلسے میں بھرپور شرکت کرکے شہداء کارساز کو خراج عقیدت پیش کریں گے.
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلان کیا تھا کہ سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 18 اکتوبر کو ایک عظیم الشان جلسہ عامہ حیدر آباد میں ہو گا۔ جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔
تھر میں بھی خلیجی ممالک کی طرز پر کھجور کی کاشت شروع کردی گئی، وزیراعلیٰ سندھ