فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں بھی دس روز کی توسیع

0
56

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں بھی 10 دن کی توسیع کر دی

رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 8 اگست تک توسیع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں نیب حکام نے فریال تالپور کو پیش کیا، عدالت نے فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی. اور 8 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا. نیب نے ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع مانگی تو عدالت نے کہا کہ کیا ریمانڈ ختم کر دیں ، جس پر فریال تالپور نے کہا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں، فریال تالپور کے وکیل نے کہا کہ دس دن کا ریمانڈ دے دیں تا کہ آصف زرداری اور فریال کی پیشی ایک ساتھ ہو ، عدالت نے ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کر دی.

سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

اس سے قبل نیب نے آصف زرداری کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 8 اگست تک توسیع کر دی اور 8 اگست کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ،نیب نے آصف زرداری کے دس روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تو زرداری نے کہا کہ عید کے بعد سماعت رکھ لیں جس پر عدالت نے کہا کہ 15 دن سے زیادہ کا ریمانڈ نہیں دے سکتے، زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ بھی عدالت میں موجود تھے

Leave a reply