فریال تالپور نے پاکستانی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی

0
38

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کا عیدالفطر پر پیغام.فریال تالپور نے پاکستانی قوم سمیت پورے عالمِ اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے.دعاگو ہوں، اس بابرکت عید کے طفیل ملک میں اخّوت، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ ملے.دعا ہے، یہ مقدس دن پاکستان اور پوری انسانیت کے لیئے سربلندی و کامیابی کا وسیلہ بنے.عید کی خوشیوں کے دوران ہر پاکستانی کو یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ کرونا وائرس کی وباء ابھی ختم نہیں ہوئی.عید کی خوشیاں منانے کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے.علماء کرام عید الفطر کے خطبے کے دوران ویکسینیشن کی اہمیت کو بھی اجاگر کریں.اس مقدس دن پر ہمیں کشمیری اور فلسطینی بھائی و بہنیں یاد آتے ہیں، جو آج بھی بدترین بربریت کا شکار ہیں.انشاء اللہ، وہ دن بہت جلد آئے گا، جب کشمیریوں اور فلسطینیوں کے جدوجہد و قربانیاں رنگ لائیں گی.

Leave a reply