fbpx

فریال تالپور کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس بحالی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

فریال تالپور کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس بحالی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ،وکیل ای سی سی نے کہا کہ پہلے فریال تالپور کو نوٹس کیے جو ان کو ملے پھر الیکشن کمیشن نے کیس بحال کیا،پھر فریال تالپور نے نظرثانی درخواست دائر کی ان کو پورا وقت دیا گیا،فریال تالپور کی نظرثانی درخواست کمیشن کے سامنے خارج ہوئی، ان کو مکمل موقع دیا گیا ،وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کمیشن نے مجھے سنا نہیں آپ آرڈر کردیں مجھےسن کر فیصلہ کر دیں،میں تو کچھ نہیں کہوں گا کہ حکومتی وزیر کیا بیانات دے رہے ہیں،

وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اسی فورم پر دوبارہ چلے گئے اگر سیدھے یہاں آجاتے تو صورت حال مختلف ہوتی

سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ افضل کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کھول دیا دونوں ایم پی ایز کی عدم پیری پر خود الیکشن کمیشن بھی پہلے درخواست خارج کر چکا تھا، آٹھ فروری کو دوبارہ درخواست آنے پر الیکشن کمیشن نے کیس دوبارہ کھول دیا الیکشن کمیشن کو آٹھ فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر کارروائی سے روکا جائے ، آصف زرداری کی بہن ہوں، سیایسی مخالفین بے بنیاد کیسز میں پھنسا رہے ہیں،دونوں ایم پی ایز نے پہلے میری نااہلی کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی کو درخواست دی تھی،دونوں ایم پی ایز کی درخواست اسپیکر سندھ اسمبلی نے مسترد کر دی تھی ،الیکشن کمیشن اسپیکر سندھ اسمبلی کے فیصلے کیخلاف درخواست سننے کا اختیار نہیں رکھتا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.