بے حسی کی انتہا،مورو میں وڈیروں نےفصل بچانے کیلئے سیلابی ریلا انسانی آبادی میں چھوڑ دیا

0
98

بے حسی کی انتہا،سندھ کے شہر مورو میں وڈیرے انسانوں کو بچانے کی بجائے گنے کی فصل بچانے لگ گئے-

باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق مورو میں وڈیروں نے اپنی گنے کی فصل بچانے کے لیے سیلابی ریلا آبادی میں چھوڑ دیا اور پانی کا راستہ روکنے کے لیے آٹے کی بوریاں رکھ دیں۔

ملک بھر میں سیلاب اوربارشوں سے مزید 45 افراد جاںبحق

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تباہ حال لوگوں کے پاس کھانے کو روٹی نہیں لیکن بااثر افراد کی زمینیں بچانے کے لیے بند باندھے جارہے ہیں مورو میں سیلابی صورتِ حال سے 4 دیہات کے 7 ہزار افراد متاثر ہیں۔

نیشنل ہائی وے کا ایک ٹریک پانی میں مکمل ڈوب چکا ہے جبکہ صرف ایک ٹریک پر ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے خیرپور ناتھن شاہ سے بھی زیادہ تر آبادی نقل مکانی کرچکی تین سے چار فٹ پانی موجود ہونے کے باعث لوگ اپنی مدد آپ کے تحت دوسروں کی جان بچانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

دوسری جانب دریائے پنجکوڑہ اور دریائے سندھ میں مختلف مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا دریائے کابل میں نوشہرہ ، ورسک اوراودیزئی کے مقام پر انتہائی اونچےدرجے کا سیلاب ہے

لوگوں کی نقل مکانی شروع

دریائے جندی میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے چارسدہ کے مقام پر بہاو 33 ہزار ریکارڈ کیا گیا۔دریائے سندھ میں اٹک خیر آباد کے مقام پر اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ پانی کا بہاو 5 لاکھ 79 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے پانی کا بہاو 56ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دریائے سندھ میں تربیلہ، چشمہ کے مقام پر نچلے، جناح بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام درمیانے درجے،دریائے ناگمان میں چارسدہ رو ڈ کے مقام پر نچلے درجے اور دریائے کرم میں گھڑی ہیڈ ورکس کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 15 ہوگئی

Leave a reply