ملٹی نیشنل معروف فیشن میگزین ہارپر بازار نے اپنی 153 سالہ تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون کو ایڈیٹر ان چیف کے عہدے پر تعینات کردیا۔
باغی ٹی وی :1867میں ہارپر بازار امریکہ سے شروع ہونے والے ملٹی نیشنل فیشن میگزین کے اس وقت برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے الگ الگ ایڈیشن نکلتے ہیں جب کہ اس میگزین کو انگریزی اور عربی زبان کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی شائع کیا جاتا ہے-
یہ میگزین ہرسٹ کمیونی کیشن کمپنی کی ملکیت ہے جو کہ متعدد اخبارات میگزین اور ٹی وی چینلز کی شریک کمپنی ہے اس کمپنی کے والٹ ڈزنی سمیت اسپورٹس کے معروف چینل ای ایس پی این میں بھی شیئر ہیں۔
ہارپر بازار میگزین کی کمپنی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی ایڈیٹر ان چیف کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا، جس میں سیاہ فام ایڈیٹر نے اپنا تعارف بھی کرایا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا-
https://www.instagram.com/tv/CBOvZ5HBVtU/?igshid=r4k71sr8j1c8
ہارپر بازار کے مطابق سمیرا نصر آئندہ ماہ 6 جولائی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
دوسری جانب سمیرا نصر نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو پیغام شئیر کیا-
https://www.instagram.com/tv/CBOk_XhA3LT/?igshid=1fvi1tt8jmn29
ہارپر بازار نے لبنانی نژاد امریکی خاتون سمیرا نصر کو اعلی ترین عہدے پر تعینات کیا ہے جو کہ اس سے قبل بھی معروف فیشن میگزینز کے اعلی عہدوں پر تعینات رہ چکی ہیں تاہم وہ پہلی بار اعلی ترین عہدے پر خدمات سر انجام دیں گی ان کی ہارپر بازار میں ایڈیٹر ان چیف کی تقرری پر کئی اہم شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی دی۔
سمیرا نصر ہارپر بازار کی ایڈیٹر ان چیف مقرر ہونے سے قبل معروف میگزین وینٹی فیئر میں فیشن ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں جب کہ وہ ان اسٹائل ایلے اور ووگ سمیت دیگر فیشن میگزینز میں بھی فیشن و کلچر ایڈیٹر کے اعلی عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔
سمیرا نصر کی اعلی ترین عہدے پرتعیناتی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں نسلی تعصب کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور دنیا بھرمیں لوگ سیاہ فام افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں نسلی تعصب کے خلاف مظاہرہ گزشتہ ماہ 25 مئی کو اس وقت شروع ہوئے جب کہ امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر مینیا ایپلس میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت ہوئی-
دنیا میں کہیں بھی امتیازی سلوک اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا انجلینا جولی
نسل پرستی انسان کی ایجاد کی جانے والی سب سے مکروہ چیز ہے حمزہ علی عباسی