سینیٹر فیصل جاوید نے سنائی سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ایک اور بڑی ،اچھی خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ایک اور بڑی اور اچھی خبر سامنے آئی ہے

سینٹر فیصل جاوید نے "نیا پاکستان سرٹیفکیٹس” کے اجراء کی خوشخبری قوم کو سنا دی ،سینٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے والوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے، وزیراعظم آج انشاءللہ اپنے دست مبارک سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اجراء کریں گے، ان سرٹیفکیٹس پر ڈالرز پر 7 جبکہ پاکستانی روپوں پر 11 فیصد منافع فراہم کیا جائے گا،

سینٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ شریعی اصول و قواعد کے مطابق اسلامی سرٹیفکیٹس بھی دستیاب پیں، 3 ماہ سے 5 سال کی مدت کے سرٹیفکیٹس دستیاب ہونگے، مقررہ مدت سے قبل بھی سرمایہ نکلوایا جاسکے گا، این آر پیز ہونگی نہ ہی کوئی ٹیکس فائلنگ درکار ہوگی،

سینٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ صرف خالص منافع پر 10% ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس مکمل طور ری پیٹریبل ہیں، بیرون ملک جمع کروائے گئے سرمائے کیلئے کوئی منظوری درکار نہ ہوگی،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.