سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر کا جنم دن

0
42

سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر ڈینس للی آج 70 برس کے ہوگئے۔ وہ 18 جولائی 1949 کو آسٹریلیا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 13 برس آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ وہ 1971 سے لیکر 1984 تک آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے۔ ڈینس للی اپنے دور کے بہترین فاسٹ باؤلر تھے۔ انہوں نے70 پانچ روزہ میچز اور 63 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ ڈینس للی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 23.92 کی اوسط سے 355 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 23 مرتبہ اننگز کے دوران 5 یا اس سے زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اور ایک میچ میں 7 مرتبہ 10 یا اس سے زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ان کی ایک اننگز میں بہترین باؤلنگ 83 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے۔
ڈینس للی نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 29 جنوری 1971 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا اور اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2 جنوری 1984 کو پاکستان کے خلاف کھیلا۔ انہوں نے ایک روزہ کیریئر کا آغاز 24 اگست 1972 کو انگلینڈ کے خلاف کیا اور اپنا آخری ایک روزہ میچ 18 جون 1983 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا۔ ڈینس للی نے ایک روزہ کیریئر میں 20.82 کی اوسط سے 103 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ان کی ایک روزہ کرکٹ میں بہترین باؤلنگ 34 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے۔ انہوں نے ٹوٹل 198 فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور 882 وکٹیں حاصل کیں انکی بہترین باؤلنگ 29 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔ 17 دسمبر 2009 کو ڈینس للی کو آئی سی سی کرکٹ حال آف فیم میں شامل کیا گیا۔

Leave a reply