فاٹا الیکیشن، جیتنے والے ایک اور آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل

0
79

فاٹا الیکیشن میں جیتنے والے ایک اور آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

فاٹا الیکشن، جہانگیر ترین متحرک، آزاد امیدوار کی تحریک انصاف میں شمولیت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاٹا سے الیکشن جیتنے والے آزاد رکن غازی خان نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا.

اس موقع پر خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ محمود خان بھی موجود تھے ،غازی خان نے پی کے 110 اورکزئی سے کامیابی حاصل کی تھی، غازی خان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی بلائی تو جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہ سکے، بڑا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین فاٹا میں الیکشن کے بعد متحرک ہو گئے ہیں ،خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 107 ضلع خیبر سے کامیاب آزاد امیدوار شفیق آفریدی حکمران جماعت تحریک انصاف میں میں شامل ہو گئے ہیں، شفیق آفریدی سے جہانگیر ترین اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، گورنر شاہ فرمان نے ملاقات کی، اس موقع پر شفیق آفریدی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا.

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات 20 جولائی کو ہوئے تھے۔

اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

آپ کو اعتراض ہے تو چلا جاتا ہوں، سوال پر جہانگیر ترین کا صحافی کو جواب

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آزاد امیدواروں کوکسی جماعت میں شمولیت کیلیے نوٹیفکیشن کے بعد3روز دیےجائیں گے، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا ہےکہ کامیاب آزادامیدواروں میں بیشترپی ٹی آئی کے کارکن ہیں، ہمیں انتخابات میں آزاد امیدواروں کی وجہ سےنقصان ہوا، الیکشن میں مداخلت پرکوئی حکومت پرانگلی نہیں اٹھاسکتا،

Leave a reply