فاٹا الیکشن، جہانگیر ترین متحرک، آزاد امیدوار کی تحریک انصاف میں شمولیت

0
55

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ایک بار پھر متحرک ہو گئے، فاٹا کے علاقے سے الیکشن جیتنے والے رکن صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی جس کے بعد شفیق آفریدی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین فاٹا میں الیکشن کے بعد متحرک ہو گئے ہیں ،خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 107 ضلع خیبر سے کامیاب آزاد امیدوار شفیق آفریدی حکمران جماعت تحریک انصاف میں میں شامل ہو گئے ہیں، شفیق آفریدی سے جہانگیر ترین اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، گورنر شاہ فرمان نے ملاقات کی، اس موقع پر شفیق آفریدی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا.

جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے شفیق آفریدی نے کہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات 20 جولائی کو ہوئے تھے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آزاد امیدواروں کوکسی جماعت میں شمولیت کیلیے نوٹیفکیشن کے بعد3روز دیےجائیں گے، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا ہےکہ کامیاب آزادامیدواروں میں بیشترپی ٹی آئی کے کارکن ہیں، ہمیں انتخابات میں آزاد امیدواروں کی وجہ سےنقصان ہوا، الیکشن میں مداخلت پرکوئی حکومت پرانگلی نہیں اٹھاسکتا،

Leave a reply