فاٹا کی نشستوں سے متعلق 26 ویں آئینی ترمیم کا بل اسمبلی میں پیش
فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کے لئے بل اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، فاٹا کی نشستوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل پر بحث کی تحریک منظور کر لی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاٹا کی نشستوں سے متعلق 26 ویں آئینی ترمیم کا بل قائمہ کمیٹی سے منظوری کے بعد ایوان میں پیش کر دیا گیا ہے. ترمیمی بل پر بحث کی تحریک پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے پیش کی ، وفاقی وزیر دفاع
پرویز خٹک نے بل پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا ترقی اور خوشحالی کرے گا،فاٹا کے لوگوں نے پاکستان کی حفاظت کی. فاٹا کے لوگوں نے پاکستان کا ساتھ نہیں چھوڑا، مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ آج فاٹا سے متعلق بل پاس کرنے جا رہے ہیں،فاٹا میں امن واپس آیا ہے، اب وہاں ڈرون حملے نہیں ہوتے،خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام فاٹا کے لوگوں کےساتھ ہیں، فاٹا، وزیرستان میں رہنے والے ریاست کے بیٹے ہیں،قبائلی علاقے چار دہائیوں سے جنگ کا شکار رہے .خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہم نے پراکسی بن کر پاکستان میں خانہ جنگی کو دعوت دی ، اسی کی دہائی اور نائن الیون کے بعد دو آمروں نے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے جنگیں لڑیں، پاکستان کی آزادی کو فروخت کر دیا .
علاوہ ازیں جماعتِ اسلامی پاکستان کے مرکزی پارلیمانی بورڈ اور خیبرپختونخواہ کی صوبائی قیادت کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں سراج الحق کی صدارت میں منعقد ہوا،خیبرپختونخواہ میں فاٹا انضمام کے بعد صوبائی حلقوں کے انتخاب اور سیاسی،سیکورٹی اور عوامی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔