فاٹا انضمام کے ثمرات کا ریورس گیئر یا کچھ اور …نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

0
22

فاٹا انضمام کے ثمرات کا ریورس گیئر یا کچھ اور …نوٹیفکیشن جاری

باغی ٹی وی فاٹا انضمام کے ثمرات کا ریورس گیئر اس طرح سامنے آنے لگا کہ جرگہ سسٹم بحال کر دیا گیا، جرگہ سسٹم جسے عدالتوں کا نعم البدل سمجھا جاتا تھا اور لوگوں کے معاملات اور تنازعات ان جرگہ سسٹم میں حل ہوتے تھے انضمام کےبعد عدالتوں کا قیام کیا گیا لیکن اب پھر اختیارات سول ججز سے واپس لے کر اے سی کو منتقل کردیا گیا. اس اختیار کو واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے . فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام کا مقصد یہ تھا کہ فاٹامیں دیگر پاکستانی علاقوں کی طرح قانون اور لا کی عمل داری ہو. لوگوں کو ان بنیادی سہولیات سے مکمل طور پر فائدہ اٹھانے کا حق حاصل ہو.لیکن اس قدم کے بعد انضمام کے ثمرات کا ریورس گیئر سمجھا جارہا ہے .

واضح‌رہے کہ اس سے قبل فاٹا میں حکومت کے محکموں / اداروں کے مختلف منصوبوں کے 5074 ملازمین کو باقاعدہ مستقل بنایا گیا ہے جبکہ احتساب کمیشن کے خاتمے کے بعد سرپلس 105 ملازمین کو مختلف محکموں میں ایڈجسٹ کیا گیا فاٹا سیکرٹریٹ کے 117 ملازمین کو پالیسی کے مطابق مختلف محکموں میں ایڈجسٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران خدمات کے معاملات سے متعلق کل 63مقدمات کا فیصلوں میں 48 مقدمات(76%) فیصلے حکومت کے حق میں ہوئے۔

کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا

Leave a reply