فتح کا تاج کس کا مقدر، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میدان آج سجے گا

0
42

فتح کا تاج کس کا مقدر، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میدان آج سجے گا

باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ کا سپر فائنل آج ہو رہا ہے ، لاہور قلندرز یا کراچی کنگز میں سے پہلی بار چیمپئن کا تاج سجے گا۔ چمچماتی ٹرافی نے کرکٹ دیوانوں بلکہ کھلاڑیوں کو بھی پرجوش کر دیا، کپتان عماد وسیم اور سہیل اختر نے بھی جیت کا عزم ظاہر کر دیا۔

شہر قائد میں کرکٹ اسٹارز کی جگمگ جگمگ، پی ایس ایل فائیو کا فیصلہ کن مقابلہ آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہو گا۔ چھوٹے فارمیٹ کا بڑا فائنل رات آٹھ بجے شیڈول ہے، کرکٹ دیوانے بے قرار ہیں، سب کو میچ کا شدت سے انتظار ہے۔

کرکٹ کے فیورٹ میچ میں چھکے، چوکوں کی برسات ہو گی اور وکٹوں کی بات ہو گی۔ بڑے مقابلے کے لیے ٹیموں کے بڑوں نے سر جوڑ لیے، سارے جوڑ توڑ مکمل کر لئے، کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی اور فٹبال کھیل کر ریلیکس ہوئے
پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں اب تک دس بار مدمقابل آئی ہیں۔ چھ بار جیت کراچی تو چار بار لاہور کے حصے میں آئی۔

رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ ہوئے۔ ایک میچ کنگز اور ایک قلندرز نے اپنے نام کیا۔کراچی کنگز کے پاس بابراعظم اور محمد عامر جیسے بہترین کھلاڑی ہیں۔ لاہورقلندرز میں ان فارم محمد حفیظ اور شاہین آفریدی بھی دھوم مچانے کو تیار ہیں۔

لاہور کی جانب سے ڈیویڈ ویزے بھی اہم کھلاڑی ہیں اور کراچی کنگز کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔ ڈیوڈ ویزے نے گزشتہ میچ میں48 رنز بنائے اور تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

لاہور قلندرز نے آخری میچ میں ملتان سلطانزکو25 رنز سے شکست دی تھی۔ قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزے اور حارث رؤف نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا، دونوں نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Leave a reply