fbpx

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کی پیش رفت کا اعتراف:بہت جلدپاکستان اپنا کھویا ہوا مقام پالےگا

اسلام آباد:ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کی پیش رفت کا اعتراف:بہت جلدپاکستان اپنا کھویا ہوا مقام پالےگا،اطلاعات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) ایشیا پیسیفک گروپ نے میوچل ایویلوایشن رپورٹ جاری کردی جس میں ایشیا پیسیفک گروپ کی جانب سے پاکستان کی پیش رفت کا اعتراف کیا گیا ہے۔

گروپ نے کہا کہ پاکستان نے فیٹف کی 40 میں سے 31 سفارشات پر کافی حد تک عمل کردیا ہے۔ ایشیا پیسیفک گروپ نے مزید کہا کہ پاکستان اب ایشیا پیسیفک گروپ کی توسیع شدہ سے، ’فالواپ فہرست‘ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے ایشیا پیسیفک گروپ کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے اور مزید پیش رفت کا عزم ظاہر کیا ہے۔

میوچل ایویلوایشن رپورٹ میں اکتوبر 2020 تک کے اقدامات شامل ہیں۔ وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ سفارشات پر عمل درآمد پاکستان کی فیٹف معاملات پرسنجیدگی کو ظاہرکرتا ہے، پاکستان انسداد منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیررفنانسنگ کیلئےعالمی معیار پر پورا اترا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 21سفارشات پر قلیل وقت میں بےمثال اور غیرمعمولی اندازمیں عملدرآمد کیا ہے، 2019 کی رپورٹ کےمطابق پاکستان نے 10 نکات پر عملدرآمد کیا تھا۔

وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان نےسفارشات پر عملدرآمد کیلئے14وفاقی اور تین صوبائی قوانین میں ترامیم کی ہیں، ان قوانین سے نہ صرف نظام مضبوط ہوا بلکہ استحکام بھی سامنے آیا ہے، پاکستان نے تکنیکی عملدرآمد رپورٹ اکتوبر 2020 میں فیٹف کو جمع کرائی تھی، پاکستان نےایشیا پیسیفک گروپ میں دوبارہ درجہ بندی کیلئے رپورٹ جمع کرائی ہے۔