ایف اے ٹی ایف کے دیے گئے اہداف ، حکومت کیوں مطمئن

0
32

ایف اے ٹی ایف کے دیے گئے اہداف ، حکومت کیوں مطمئن

باغی ٹی وی : ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیئے گئے اہداف میں اپنی کارکردگی سے پاکستان مکمل طور پر مطمئن ہے۔ ایف اے ٹی ایف کا تین روزہ ورچوئل اجلاس آج سے شروع ہوگا۔

فیٹف کا اجلاس 24 فروری تک جاری رہے گا جبکہ اس کا اعلامیہ 25 فروری کو جاری ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان انسداد منی لانڈرگ اقدامات پر رپورٹ پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کو بھیج چکا ہے جس میں اس حوالے سے قوانین میں ترامیم سے متعلق اقدامات سے بھی عالمی ادارے کو آگاہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں تک رقوم کی فراہمی روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف پر پیشرفت جبکہ 14 اہداف مکمل کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 8 اہداف میں بڑی جبکہ ٹھوس جبکہ 5 اہداف پر جزوی پیشرفت کی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کا نام جون 2018ء سے فیٹف گرے لسٹ میں شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان 6 نکات پر عمل درآمد کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بجھوا چکا ہے۔پاکستان کو اس سال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کی قوی امید ہے

21 نکات پر عمل درآمد کے سلسلے میں پاکستان کے اقدامات کی ایف اے ٹی ایف پہلے ہی تعریف کر چکا ہے، پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر نکات پر عمل درآمد کو میرٹ بنا کر فیصلہ ہوا تو پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائےگا لیکن اگر مغربی ممالک اور امریکا نے پاکستان پر دباؤ مزید بڑھانا ہو تو پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا جائےگا، لیکن کسی صورت پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جا سکتا۔

اس سلسلے میں ترکی، چین اور ملائشیا نے پاکستان کو یقین دہانی کروارکھی ہے، ان ممالک کے ووٹوں کے بغیر پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا، اجلاس کے فیصلوں کا اعلان 25 فروری کو کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان کا نام جون 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گِرے لسٹ میں شامل ہے۔

Leave a reply