ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

0
30

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی کا چیئرمین وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کو بنایا گیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ نویدکامران بلوچ، سیکرٹری وزارت خارجہ سہیل محمود، سیکرٹری داخلہ میجر(ر)اعظم سلمان خان، جنرل ہیڈ کوارٹر ز(جی ایچ کیو)سے میجر جنرل نعمان ذکریا، چیئرمین سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان عامر خان ،گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر باقر رضا، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن، ممبر کسٹمز جواد اویس آغا، ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان، بریگیڈیئر عمر نسیم جی ایچ کیو اور کرنل سلمان راشد جی ایچ کیو راولپنڈی شامل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کوآرڈی نیشن کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی ۔ ایک انتہائی اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے تمام وفاقی اور صوبائی ادارے 1دسمبر 2019 تک ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل درآمد کروا کر کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں گے.

قبل ازیں ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو بڑ ی کامیابی اور بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو اپنی تیسری کارکردگی رپورٹ پیش کر دی گئی جس میں پاکستان کے اقدام کو سراہا گیا ہے..بھارت کی تمام مذموم حرکتیں ناکام ہو گئی ہین

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے علیحدہ یونٹ بھی قائم کر دیا ہے، جس کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نیا یونٹ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے اہداف کے حصول کے اقدامات کاجائزہ لے گا، ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کسی محکمے یا ادارے سے ریکارڈ لینے کا مجازہوگا۔ کمپلائنس یونٹ پورے ملک سے منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے رپورٹس مرتب کرے گا۔

Leave a reply