ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج سے شروع،پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان

0
34

جرمنی میں آج سے 17جون کے دوران ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس ہوگا –

باغی ٹی وی :اجلاس میں پاکستان کو دیئے گئے دو ایکشن پلان کے 34 نکات پر عملدرآ مد کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور ان نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلیے پاکستان کے آن سائٹ وزٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بڑی امید ہے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا:جرمن سفیر

رپورٹس کے مطابق اس کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے رواں برس اکتوبر میں ہونے والے پلینری اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ہوگا ایف اے ٹی ایف کا جوائنٹ اسسمنٹ گروپ جولائی یا اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور ایکشن پلان کے نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 نکات پر مکمل عملدرآمد کرلیا ہے اور پاکستان نے کامیابی کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔

قبل ازیں پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلاگیک نے اتوار کے روز کہا تھا کہ پاکستان کے اس سال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر ہونے کی توقع ہے اور جی ایس پی پلس معاعدہ کی تجدید کا امکان ہے ہمارا ملک بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی فکر مند ہے۔

ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس:پاکستان کی کوششوں کوکامیابی ملنےکا امکان

انہوں نے کہا تھا کہ یورپ اور جرمنی بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بلاامتیاز موقف رکھتے ہیں ، جرمنی بھارت کو بھی انسانی حقوق پر عملدرآمد کی یاددھانی کراتا رہتا ہے جرمنی کی سابق چانسلر انجیلا میکرل نے ہندوستانی وزیر اعظم مودی کو بتایا تھا کہ کشمیر کی صورتحال پائیدار اور انسانی نہیں ہے۔ کسی امتیاز کے بغیر انسانی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیےجرمن سفیر اسلام آباد کی تیسری پبلک سٹریٹ لائبریری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

جرمن سفیر نے پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کی شرائط کو پورا کرنے میں پیش رفت کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا تھا کہ ملک اس سال گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں گرے لسٹ سے نکل جائیں گے،وزیر خزانہ

Leave a reply