ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

0
79

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کر لیا تا ہم دوسری جانب ایف اے ٹی ایف نے ڈومور کا بھی کہہ دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کا نیٹ ورک توڑنے کےلیے کئی اقدامات کیے ،پاکستان نے خامیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت توڑنے پر کڑی نظر رکھنا ہو گی، غیر قانونی ٹرانزیکشنزکے خلاف اداروں کو آپس میں تعاون کرنا ہوگا،غیرقانونی ترسیل روکنے کےلیے رقم کی لین دین کرنےو الے اداروں پر کنٹرول کرنا ہوگا،

ایف اے ٹی ایف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی میں نامزد افراد اور اداروں پر نظر رکھنا ہو گی،دہشت گردی میں نامزد افراد کے خلاف کارروائی کا نظام موثر بنانا ہو گا ،پاکستان اکتوبر 2019 تک اپنا ایکشن پلان مکمل کرے،ایکشن پلان پرمقررہ وقت میں عمل نہ ہونے پرایف اے ٹی ایف اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی،

 

دوسری جانب ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ میں پاکستان کا درجہ کم کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہونے کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے ،سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بطور فورم ایشیا پیسفگ گروپ کے پاس کسی ملک کوبلیک لسٹ کرنے کااختیارنہیں ،بھارتی میڈیا کی خبریں بے بنیاد اوربدنیتی پرمبنی پاکستان مخالف ایجنڈے کاحصہ ہیں ،بھارت نے پاکستان کو ایشیا پیسیفک گروپ میں ڈاوَن گریڈ کرانے کے لیےایڑی چوٹی کا زور لگایا،بھارت کوششوں کے باوجود ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کا درجہ کم کرانے میں ناکام رہا،بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے،

 

ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس اجلاس میں تمام ممالک نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ کے خاتمے اور دیگر اہداف کے حوالہ سے تمام اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، پاکستان نے ایشیا پیسفک گروپ کو تمام اہداف کا جائزہ پیش کیا۔ وفد نے اجلاس کے دوران سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں جن میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر ممبران کو آگاہ کیا گیا۔

پاکستان کے خلاف سازش کرنے والی بھارت کی لابی کو منہ کی کھانا پڑی اور بھارت کے تمام عزائم ناکام ہو گئے، تمام ایشیا پیسیفک گروپ ممالک نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت کر دی۔اورپاکستان کی تجزیاتی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

67 سالہ فلپائنی خاتون 24 سالہ نوجوان سے شادی کے لئے پہنچی پاکستان

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

Leave a reply