ایف اے ٹی ایف نے جعلی شناختی کارڈز سے کاروبار کرنیوالوں کی فہرست طلب کرلی

0
32

اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف نے جعلی شناختی کارڈز سے کاروبار کرنے والوں کی فہرست طلب کرلی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے جعلی شناختی کارڈز سے کاروبار کرنے والوں کی فہرست طلب کرلی نادرا نے ایسے کاروباری شہریوں کی تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کردیں، ایف بی آر نے بینکوں سے ان شناختی کارڈذ پر بنائے گئے اکاؤنٹس کی تفصیل طلب کرلی۔

غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی،جہانگیر ترین

جعلی شناختی کارڈز کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہےنادرا نے جعلی شناختی کارڈز کا کھوج لگانے کا عمل 4 ماہ قبل شروع کیا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے سب سے پہلے ان شناختی کارڈز کی تفصیل حاصل کی، یہ تفصیل منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کا کھوج لگانے کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔

شیخ رشید ہر بوٹ میں فٹ ہو جاتے ہیں، سینیئر رہنما جے یو آئی

جعلی بنک اکاؤنٹس بنانے والے بینک حکام کی نشاندہی کا عمل بھی جاری ہے سیلزٹیکس میں جعلی کارڈ استعمال کرنے والوں کی فہرستیں بھی مرتب کی جائیں گی جعلی کارڈ پرامپورٹ لائسنس حاصل کرنے والوں کا کھوج بھی لگایا جائے گا۔ آئندہ 2 ماہ میں ڈیٹا کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بھی کرائی جائے گی۔

علاوہ ازیں بیرون ملک سے رقوم بھیجنے والوں اور وصول کنندگان کے شناختی کارڈز کی بھی سکریننگ ہوگی۔

دوسری جانب سکھر میں نیب افسر کرپشن سیکریسی آؤٹ کرنے پر برطرف کر دیا گیا سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکھر کو نیب حکام نے برطرف کیا فہیم اللہ وگن کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کچھ دن قبل جاری کیا گیا۔

گوادر: غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف بڑا ایکشن، 40 گرفتار:پھردھرنے کا امکان

فہیم وگن کے پی کے میں تعینات تھےاسسٹنٹ ڈائریکٹر پر مس کنڈکٹ اور خفیہ معاملات آئوٹ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر کاروائی ہوئی ذرائع کے مطابق کرپشن کے خلاف کام کرنے والے افسر پر کرپشن بھی ثابت ہوئی۔ فہیم وگن نے سکھر میں تعیناتی کے دوران کئی اہم کیس پکڑے اور ریفرنس دائر کیےاسسٹنٹ ڈائریکٹر پر مس کنڈکٹ اور خفیہ معاملات آؤٹ کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا افسر پر کرپشن بھی ثابت ہوئی۔

الحمدللہ : درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے: مشیر تجارت نے خوشخبری…

Leave a reply