ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان کو ملی بڑی کامیابی، بھارتی سازشیں ہوئیں ناکام

0
36

ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروہ میں پاکستان کو کامیابی مل گئی، بھارت کے تمام مذموم عزائم ناکام ہو گئے

ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف اجلاس اجلاس میں تمام ممالک نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ کے خاتمے اور دیگر اہداف کے حوالہ سے تمام اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، پاکستان نے ایشیا پیسفک گروپ کو تمام اہداف کا جائزہ پیش کیا۔ وفد نے اجلاس کے دوران سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں جن میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر ممبران کو آگاہ کیا گیا۔

67 سالہ فلپائنی خاتون 24 سالہ نوجوان سے شادی کے لئے پہنچی پاکستان

پاکستان کے خلاف سازش کرنے والی بھارت کی لابی کو منہ کی کھانا پڑی اور بھارت کے تمام عزائم ناکام ہو گئے، تمام ایشیا پیسیفک گروپ ممالک نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت کر دی۔اورپاکستان کی تجزیاتی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ نویدکامران بلوچ، سیکرٹری وزارت خارجہ سہیل محمود، سیکرٹری داخلہ میجر(ر)اعظم سلمان خان، جنرل ہیڈ کوارٹر ز(جی ایچ کیو)سے میجر جنرل نعمان ذکریا، چیئرمین سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان عامر خان ،گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر باقر رضا، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن، ممبر کسٹمز جواد اویس آغا، ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان، بریگیڈیئر عمر نسیم جی ایچ کیو اور کرنل سلمان راشد جی ایچ کیو راولپنڈی شامل ہیں۔

Leave a reply