ایف اے ٹی ایف …پاکستان کونسی لسٹ میں رہے گا؟ فیصلہ آ گیا

0
27

ایف اے ٹی ایف …پاکستان کونسی لسٹ میں رہے گا؟ فیصلہ آ گیا، بھارت کی تمام چالیں ناکام ہو گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنی کارکردگی بہتری کی ہے،پاکستان کا نام فی الحال گرے لسٹ میں ہی رہے گا،منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پاکستان نے مثبت اقدامات کیے ہیں،

ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

ایف اے ٹی ایف صدر نے کہا کہ 2020 تک پاکستان معیار پر پورا نہیں اترا تو سخت ایکشن لیا جائے گا،پاکستان کو کچھ اہداف پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،معاملات مزید بہتر کرنے کیلیے پاکستان کو فروری 2020 تک کا وقت دیا گیا ہے،

ایف اے ٹی ایف کا اگلا اجلاس فروری میں پیرس میں ہوگا ،ایف اے ٹی ایف کے اگلے اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کو دوبارہ جانچا جائے گا.

 

واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

 

کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ نویدکامران بلوچ، سیکرٹری وزارت خارجہ سہیل محمود، سیکرٹری داخلہ میجر(ر)اعظم سلمان خان، جنرل ہیڈ کوارٹر ز(جی ایچ کیو)سے میجر جنرل نعمان ذکریا، چیئرمین سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان عامر خان ،گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر باقر رضا، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن، ممبر کسٹمز جواد اویس آغا، ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان، بریگیڈیئر عمر نسیم جی ایچ کیو اور کرنل سلمان راشد جی ایچ کیو راولپنڈی شامل ہیں۔

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے علیحدہ یونٹ بھی قائم کر دیا ہے، جس کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نیا یونٹ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے اہداف کے حصول کے اقدامات کاجائزہ لے گا، ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کسی محکمے یا ادارے سے ریکارڈ لینے کا مجازہوگا۔ کمپلائنس یونٹ پورے ملک سے منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے رپورٹس مرتب کرے گا۔

Leave a reply