ایف اے ٹی ایف پاکستان سے متعلق فیصلہ کب سنائے گا؟ اعلان کر دیا گیا

0
35

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں‌ شرکت کے لیے پانچ رکنی پاکستانی وفد پیرس پہنچ گیا ہے،

ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس اہم ترین اجلاس میں شریک ہونے والا وفد وفاقی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں پہنچا ہے، بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 15اور 16 اکتوبر کو منعقد ہو گا جبکہ اس اہم ترین اجلاس کا اختتامی سیشن 18اکتوبر کو ہو گا، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان سے متعلق فیصلہ 19 اکتوبر کو کیا جاسکتا ہے، بتایا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے حالیہ اجلاس کے حوالہ سے پاکستان سے کوئی رپورٹ نہیں مانگی گئی اور نہ ہی پاکستان کی جانب سے کوئی رپورٹ اس سلسلہ میں پیش کی جائے گی،

ایف اے ٹی ایف پاکستان کی قسمت کا فیصلہ ہونے کو

واضح‌ رہے کہ عالمی مبصرین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے مطالبات پر عمل درآمد کرتے ہوئے بہت کام کیا ہے اور یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ اس اجلاس میں پاکستان کے حوالہ سے کوئی بری خبر نہیں آ‌ئے گی، یہ بات بھی پیش نظر رہے کہ پاکستان گزشتہ ماہ بنکاک میں ہونے والے اجلاس میں تمام رپورٹس فراہم کرچکا ہے جو فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے تمام اداروں سے رپورٹ لے کر ایف اے ٹی ایف میں جمع کرائی تھی لہٰذا اب اجلاس میں کوئی رپورٹ جمع نہیں کروائی جائے گی،

ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں چین، ملائیشیا اور ترکی کی حمایت حاصل ہے ،پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے12 ارکان کی حمایت درکار ہے،ایف اے ٹی ایف کا پاکستا ن کے بارے میں فیصلہ 19 اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے.

Leave a reply