برطانوی وزیر خارجہ کی دعوت پر برطانیہ گیا .منی لانڈرنگ ایف اے ٹی ایف سمیت اہم ایشوز پرگفتگوہوئی ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

0
36

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ برطانیہ سے متعلق تفصیلات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ کی دعوت پر برطانیہ گئے تھے. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دورے کے دوران ہونے والی اہم بات چیت سے متعلق بتایا کہ جیریمی ہنٹ سے منی لانڈرنگ اور ایف اے ٹی ایف سمیت دیگر اہم ایشوز پر بات ہوئی .یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ برطانیہ پر پاکستان مٰیں یہ خبریں گردش کرتی رہی تھیں کہ حکومت پاکستان سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو واپس لانے میں کامیاب ہو جائے گی .تاہم برطانیہ نے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ایسے مجرم واپس کرنے کا فی الحال کوئی معاہدہ نہیں ہوا

یہ بھی یاد رہے کہ اس وقت پاکستان کو جہاں معاشی صورت میں مشکلات درپیش ہیں اس میں ایف اے ٹی ایف کا بھی دباوء شامل ہے. ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے مطالبہ کر رکھا ہے کہ وہ کالعدم تنظیم جماعۃ الدعوۃ سمیت دیگر اسلامی تنظیموں کے‌خلاف سخت کاروائے کرے اور ان تنظیموں کی فنڈنگ روکنے کے لیے منی لانڈرنگ کے خلاف سخت قانون سازی کر کے ایسی تنظیموں کے خلاف کاروائی کرے.

Leave a reply